وہ اہم کھلاڑی جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے محروم رہ سکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پاکستان رواں برس چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جارہا ہے، اور ایونٹ کا آغاز 19 فروری کو ہوگا، تاہم اس ایونٹ سے آغاز سے قبل کئی ممتاز کھلاڑی انجریز کا شکار ہیں اور ان کے ایونٹ میں شریک ہونے کے حوالے سے خدشات ہیں۔
چیمپیئنز ٹرافی کا ایونٹ 8 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا شیڈول جاری ہوچکا ہے، اور اس دوران بھارت کے میچز نیوٹرل وینیو دبئی میں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں فخر زمان ٹیم میں واپسی کے لیے پرعزم، چیمپیئنز ٹرافی پر نظریں جمالیں
چیمپیئنز ٹرافی کے ایونٹ سے قبل ٹیموں کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں، تاہم بڑے کھلاڑیوں کی انجریز مختلف ٹیموں کے لیے اہم مسئلہ بھی ہے۔
پیٹ کمنزآسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی پیٹ کمنز کو ٹخنے کی انجری ہے، جس کے باعث ان کا علاج چل رہا ہے، ان کے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہونے یا نہ ہونے کا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔
آسٹریلیا کے چیف سیلکٹر کے مطابق اگلے ہفتے یا اس کے بعد پیٹ کمنز کی انجری کا اسکین ہوگا جس کے بعد معلوم ہوگا کہ وہ ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔ سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں اسٹیون اسمتھ پیٹ کمنز کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے۔
جوش ہیزل ووڈآسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی جوش ہیزل ووڈ جو فاسٹ بولر ہیں، وہ بھارت کے ساتھ سیریز کے دوران پنڈلی کی انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ جس کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے آرام دیا گیا ہے۔
صائم ایوبپاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی صائم ایوب جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ جس کے بعد لندن میں ان کا علاج چل رہا ہے۔ ابھی تک یہ کنفرم نہیں کہ صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی ایونٹ کے لیے دستیاب ہوں گے یا نہیں۔
جسپریت بمراہبھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کمر کی انجری ہے اور وہ روبہ صحت ہیں، تاہم چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ان ک دستیابی بھی ابھی تک کنفرم نہیں ہے۔
بھارتی ٹیم کے ایک اور کھلاڑی کلائی اسپنر کلدیپ یادیو بھی کمر کی انجری کا شکار ہیں، تاہم وہ فٹنس حاصل کرنے کے لیے سخت محنت کررہے ہیں۔
سومیا سرکاربنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سومیا سرکار کو انگلی کی انجری ہے اور وہ صحت یاب ہورہے ہیں، بنگلادیشی ٹیم پُرامید ہے کہ سومیا سرکار چیمپیئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔
جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈیجنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے دو کھلاڑی جیرالڈ کوٹزی اور لونگی نگیڈی کو بھی کمر کی انجری ہے، تاہم ان کے حوالے سے رپورٹس ہیں کہ وہ بہت جلد فٹ ہوکر ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی 2025: لاہور اور کراچی کے اسٹیڈیمز میچز کی شاندار میزبانی کے لیے تقریباً تیار
واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں مد مقابل ہوں گی۔ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ایونٹ کے لیے دستیابی پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی دبئی کھلاڑی انجرڈ معروف کھلاڑی نیوٹرل وینیو وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کھلاڑی انجرڈ وی نیوز کی انجری کا کی انجری ہے کے لیے ا کا شکار کے بعد
پڑھیں:
اسلام آباد یونائیٹڈ نے دو غیر ملکی کھلاڑیوں کی جگہ ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کر لیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے اہم تبدیلی کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ کائلی میئرز کو رسی وین ڈر ڈیوسن اور میٹ شارٹ کے متبادل کے طور پر ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق، رسی وین ڈر ڈیوسن ذاتی وجوہات کی بنا پر پی ایس ایل 10 میں شرکت نہیں کر سکیں گے، جبکہ میٹ شارٹ بھی اسکواڈ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان دونوں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انخلاء کے بعد، ٹیم مینجمنٹ نے فوری طور پر متبادل کھلاڑی کا انتخاب کرتے ہوئے کائلی میئرز کو اسکواڈ میں شامل کیا۔
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ “ہم رسی وین ڈر ڈیوسن اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اس مشکل وقت میں کھڑے ہیں۔ ہماری ٹیم نے اب تک بہترین کارکردگی دکھائی ہے، لیکن ہم کسی بھی صورت چانس نہیں لینا چاہتے۔”
مائیک ہیسن نے مزید کہا کہ “کائلی میئرز ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں تسلسل سے پرفارم کرتے آئے ہیں اور ان کی شمولیت سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری آئے گی۔”
اسلام آباد یونائیٹڈ کے جنرل مینجر ریحان الحق کا کہنا تھا کہ “کائلی میئرز ہماری ٹیم کے لیے بہترین انتخاب ہیں اور ہم پی ایس ایل سیزن 10 کا ٹائٹل جیتنے پر مکمل فوکس کیے ہوئے ہیں۔”
مزیدپڑھیں:لیسکو نے سولر سسٹمز کے لیے AMI بائی ڈائریکشنل میٹرز کی قیمت میں کمی کر دی