پاکستان پیٹرولیم کا گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی: معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان پیٹرولیم نے گیس کی پیداوار شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس ضمن میں پاکستان پیڑولیم کی جانب سے کوٹری سے گیس پیداوار شروع کرنے کی اطلاع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط میں دی گئی ہے۔
خط کے مطابق کوٹری نارتھ بلاک ون سے گیس کی یومیہ پیداوار 5.3 ملین میٹرک کیوبک فٹ پے۔ خط میں بتایا گیا ہے کہ کنوئیں سے یومیہ گیس کا حصول 950 پانڈ فی مربع انچ کے ساتھ ہورہا ہے۔
خط کے مطابق کوٹری سے گیس پیداوار میں پاکستان پیڑولیم، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ اور ایشیا ریسورسز آئل لمیٹڈ کے مشترکہ شئیرز ہیں۔خط میں بتایا گیا ہے کہ کوٹری میں ٹکری ون کنویں سے ملنے والی گیس کو علی آباد پراسیسنگ پلانٹ سے سوئی سدرن سسٹم میں شامل کیا جارہا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
عالمی اسنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کے شاہد آفتاب کا فاتحانہ آغاز
پاکستان کے شاہد آفتاب نے عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں فاتحانہ اغاز کر دیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحامیں شروع ہونے والی آئی بی ایس ایف عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں شاہد آفتاب نے اپنے ابتدائی میچ میں کامیابی پا کر 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔
پاکستان کے سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد براہ راست 32 کھلاڑیوں کے راؤنڈ میں شرکت کے اہل ہیں۔دونوں قومی کیوسٹ منگل کو اگلے راؤنڈ میں رسائی کے لیے جستجو کریں گے۔
اعزاز کے دفاع کے لیے کوشاں عالمی چیمپئن محمد آصف، عالمی انڈر 17 چیمپئن محمد حسنین اختر اور اسجد اقبال 8 نومبر سے شروع ہونے والے دوسرے مرحلے میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
عالمی چیمپئن شپ میں پاکستان اسنوکر اینڈ بلیئرڈ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری نوید کپاڈیہ ڈیلیگیٹ اور ریفری کی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔