Daily Ausaf:
2025-07-26@00:22:13 GMT

برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری

اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT

اسلام آباد : وزیر ہوابازی خواجہ آصف نے برطانیہ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی اور کہا براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوا بازی خواجہ آصف نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اےاورسول ایوی ایشن نےپچھلے 4 سال انتھک محنت کی،آج یورپ کیلئے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال ہورہا ہے، یہ سب اجتماعی محنت کا نتیجہ ہے، میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں، ان 4سالوں میں پی آئی اے نے کئی سو ارب کا نقصان اٹھایا۔

وزیر ہوا بازی کا کہنا ہے کہ اس وقت پی آئی اےپر800 ارب کاقرضہ ہے، پی آئی اے کیلئےسب سےزیادہ منافع بخش رووٹس بند ہوگئے تھے، پچھلی حکومت کے منسٹر کے اسمبلی میں دیے گئے بیان نےناقابل تلافی نقصان پہنچایا، اس وجہ سے پاکستانی اور ان کے پیارے ڈائریکٹ پاکستان نہیں آسکتے تھے۔

انھوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ انشااللہ یورپ کے بعد برطانیہ کیلئے بھی پی آئی اے کی براہ راست پروازیں جلد شروع ہوجائیں گی اور آنے والے دنوں میں برطانیہ کےلیے بھی فلائٹس کا اجرا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پی آئی اے کے ذریعے یورپ کی مارکیٹ کو دوبارہ ٹیک اوور کرنا ہے، پروازوں کی بحالی کیلئےخواجہ سعد رفیق نے بہت کام کیا تھا، شہباز شریف نے مسلسل پروازوں کی بحالی کے عمل کو مانیٹر کیا، وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں اللہ تعالیٰ پی آئی اے کو کامیاب کرے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پی ا ئی اے

پڑھیں:

سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب

سکردو میں حسین سب کا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ملک کے معروف صحافی سہیل وڑائچ نے سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا زمانہ حسین کا زمانہ ہے، آج کا اصول، آج کی دنیا حسین کی دنیا ہے۔ آج اگر کوئی برتر ہے تو وہ حسینی ہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی بھی جنگ کو دیکھیں تو چیزیں نظر آتی ہے، ایک معاشی مساوات اور دوسری آزادی۔ ہر جنگ انہیں دو اصولوں کیلئے لڑی جاتی ہے۔ اب سوال یہ ہوتا ہے کہ امام حسین کی انسانیت کی آزادی کیلئے کیا کردار ہے؟ آج کا یو این ہیومن چارٹر کی ایک ایک شق وہ ہے جس کیلئے امام حسین نے قربانی دی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں آواز بلند ہو رہی ہے، اسرائیل کے حوالے سے امریکہ اور یورپ میں تبدیلی آ رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گاڑی اگر گہرے پانی میں چلی جائے تو خود کو کیسے بچائیں؟ آگاہی ویڈیو جاری
  • عمان نے غیر ملکیوں کے لیے طویل مدتی رہائش کا پروگرام متعارف کرادیا
  • پاکستان سے امریکا جانے والوں کیلئے خوشخبری
  • سینئر صحافی سہیل وڑائچ کا سکردو میں "حسین سب کا" کانفرنس سے خطاب
  • اسلام آباد میں سیلابی ریلے میں گاڑی سمیت بہہ جانے والے کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی کی لاش مل گئی، بیٹی کی تلاش جاری 
  • دیامر حادثہ: سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچے کی لاش 3 روز بعد مل گئی
  • اسلام آباد: ہاؤسنگ سوسائٹی کے نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی کی تلاش تیسرے روز میں داخل
  • پاکستانیوں کے لئے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت
  • سی ڈی اے افسران کو زرعی پلاٹ کی منتقلی کیلئے خلیجی ملک جانے سے روک دیا گیا
  • امریکہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے بری خبر آگئی