پی ٹی آئی وہ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی، احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی:وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وہ کچھ کررہی ہے جو ’را‘ تک نے کرنے کی ہمت نہیں کی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نااہلی نے ملک کو شدید بحرانوں سے دوچار کیا۔ تحریک انصاف کی پالیسیوں نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا اور ملکی معیشت کو غیر مستحکم کیا۔
پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال نے تحریک انصاف پر ملک دشمن سرگرمیوں کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت پاکستان کی فوج کے خلاف سازشوں میں ملوث رہی اور بیرونی عناصر کے لیے ایک آلہ کار کے طور پر کام کرتی رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’اڑان پروگرام‘‘کے تحت پاکستان کی معیشت مثبت سمت میں گامزن ہے اور اس سال ملکی ترسیلات زر میں30 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنائے بغیر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نہیں ہو سکتا۔
وفاقی وزیر نے عمران خان پر قیمتی سرکاری تحائف کو ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزامات بھی لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنی حکومت کے دوران 50 ارب روپے اپنے قریبی حلقوں کو منتقل کرائے اور قومی دولت کو بے دردی سے لوٹا۔
انہوں نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان سیاسی قیدی نہیں بلکہ ایک مجرم ہیں اور حکومت انہیں رہا کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق ن لیگ نے ہمیشہ اپنے کیسز عدالتوں میں قانونی طور پر لڑے جب کہ تحریک انصاف عدالتوں کو استعمال کرتے ہوئے مظلوم بننے کی کوشش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف احسن اقبال رہی ہے
پڑھیں:
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال
کچھ لو اور کچھ دو کے معنی این آر او نہیں تو کیا ہیں؟، عرفان صدیقی کا پی ٹی آئی سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تو نہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔
اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لو اور کچھ دو کے معنی اگر ڈیل، سودے بازی اور این آر او نہیں تو کیا ہیں؟ بانی پی ٹی آئی کے پاس کسی کو دینے کے لیے کیا رہ گیا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پہلے یہ طے کرلے کہ کیا بات کرنی ہے؟ کس نے کرنی ہے؟اورکس سے کرنی ہے؟ یہ پہلے بھی مذاکرات سے بھاگ گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف والے تحریک عدم اعتماد لائیں، ہمارے تونہیں پی ٹی آئی کے لوگ ضرورکم ہوجائیں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرخیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں خیبر پختونخوا میں 33ارب روپے کے مفت سولرائزیشن منصوبے میں سنگین بے ضابطگیاں پاکستان نے بھارت کو سفارتی اور عسکری دونوں محاذوں پر شکست دی، اسپیکر ایاز صادق پاراچنار، اپر اور سینٹرل کرم کے مختلف علاقوں کے قبائل کے مابین امن معاہدہ طے پاگیا بیٹوں نے 90سالہ باپ کی دوسری شادی کی خواہش پوری کر دی آئی ایم ایف کی ریونیو بڑھانے کیلئے وفاقی بجٹ کیلئے سخت تجاویز، عوام کیلئے مہنگائی کا نیا طوفان تیار یوم تکبیر، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کا جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے عزم کا اعادہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم