قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
کراچی کے علاقے قائد آباد کی گوشت گلی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں دو برادریوں میں کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے، تصفیہ کے دوران تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی۔
کراچی: قائد آباد میں دو برادریوں میں جھگڑا، فائرنگ سے ایک جاں بحق، 3 زخمیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو برادریوں کے درمیان کئی روز سے جھگڑا چل رہا ہے،
قائد آباد میں فائرنگ کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو میں ایک گروپ کے افراد کو جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں ایک شخص کے ہاتھ میں اسلحہ بھی نظر آرہا ہے، جبکہ فائرنگ ہوتے ہی لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ افراد گھر میں پناہ لیتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
شہباز شریف اور آصف علی زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم اور صدر کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے بجٹ پر تحفظات زیر غور آئے، ملاقات میں پیپلز پارٹی نے سکھر حیدر آباد موٹروے، کراچی، حیدر آباد کے الگ ترقیاتی منصوبوں کا معاملہ بھی رکھا۔
ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں سندھ کو نظر انداز کرنے کے معاملے پر تحفظات سے بھی آگاہ کیا، وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ باوثوق ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے ارکان نے قومی اسمبلی اجلاس کے دوران بجٹ میں ساتھ نہ دینے بارے تنبیہ بھی کی تھی، آج ہونے والی ملاقات میں تمام امور پر سیر حاصل گفتگو ہوئی، پیپلز پارٹی نے بجٹ تیاری میں اعتماد میں نہ لینے پر بھی گلہ کیا۔