بھارت میں شہری کا دسمبر کا بجلی کا بل 2 ارب بھارتی روپے سے زائد آگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا۔
شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔
شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور جلد ہی بل ٹھیک کرکے بھیجنے کا کہا اور بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا۔
اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور گجرات میں بھی درزی کو بھی 86 لاکھ بھارتی روپے سے زائد کا بل بھیجا گیا اور معاملہ میڈیا پر آنے کے بعد بل و درست کرکے 1540 روپے بھارتی روپے بھیجا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کا بجلی کا بل

پڑھیں:

مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں مارخور کے غیر قانونی شکار پر ایک شخص کو ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم پر 5 کروڑ 7 لاکھ روپے مارخور کا معاوضہ اور 2 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔

محکمہ جنگلات استور کے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر سید نعیم عباس کے مطابق ملزم نے 2 روز قبل ڈویا یونین میں مارخور کا غیرقانونی شکار کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاوضہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ملزم کو مزید 1 سال کی قید گزارنا ہوگی۔

ڈی ایف او کے مطابق ایک اور کارروائی ڈویہاں چیک پوسٹ کے قریب کی گئی، جہاں 5 من قیمتی جڑی بوٹی کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے گاڑی سمیت جڑی بوٹی ضبط کرلی گئی جبکہ ملزم کو 15 روز قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • عوام پر مزید بوجھ، کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی مہنگی ہونے کا امکان
  • ٹی بلز کی نیلامی: حکومت نے ایک کھرب سے زائد کی بولیوں میں سے 200 ارب روپے حاصل کرلیے
  • پاکستان میں 10 کروڑ سے زائد بالغ افراد وزن کی زیادتی یا موٹاپے کا شکار
  • خیبرپختونخوا: آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں پھر اربوں روپے کی بدعنوانی کی نشاندہی
  • مارخور کا غیر قانونی شکار، 5 کروڑ 7 لاکھ جرمانہ، ایک سال قید
  • تربت میں نجی کیش وین پر ڈکیتی، 22 کروڑ روپے لوٹ لیے گئے
  • سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • پشاور، سابقہ دور حکومت میں 39 کروڑ سے زائد رقم کی عدم وصولی کی نشاندہی
  • سول ڈیفنس پنجاب میں 5 ہزار سے زائد شہری بطور رضاکار رجسٹر، فیصل آباد سب سے آگے
  • نیپرا نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی پر 5 کروڑ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا