عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ، عبدالعزیز
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع قائدین کے امیر انجینئر عبدالعزیز نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے منتخب نمائندے عوام کی خدمت کیلئے سرگرم عمل ہیں ، جماعت اسلامی کے کارکن عوام کی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے ہیں ، چنیسر ٹائون میں جماعت اسلامی کے منتخب نمائندوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب کونسلرز اور چیئر میں عوام سے رابطہ رکھیں اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور کوشش کریں۔ اس موقع پر انہوں نے صفائی کے بہتر انتظامات اور کچرا اٹھانے کیلیے لوڈ رکشے منتخب نمائندوں کے حوالے کئے ،اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع قائدین کے نائب امیر ولید احمد ، یوسی وائس چیئر مین محمد یونس اور دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کے
پڑھیں:
راشدنسیم آج بوہرہ پیرضلع جنوبی میں اجتماع کارکنان سے خطاب کریں گے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشدنسیم آج جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے تحت بوہرہ پیر میںبعد نمازعشا ساڑھے 9بجے چرم قربانی مہم میں حصہ لینے والے کارکنان کے اعزاز میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کریں گے۔