انٹرنیشنل بزنس فورم کے وفد کی اومان کے قونصل جنرل سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی (بزنس رپورٹر)انٹرنیشنل بزنس فورم کے چیئرمین علی عرش خان کی قیادت میں وفد نے اومان کے قونصل جنرل Sami Al-Khanjari سے ملاقات کی اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مختلف تجاویز پیش کیں۔ انٹرنیشنل بزنس فورم کے وفد میں منیجنگ کمیٹی کے اراکین سرفرازاحمد خان، خرم انیس، حسان اختر خان، اقبال احمد شیخ شامل تھے۔ اومان کے قونصل جنرل نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے، اقتصادی اور معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کیلئے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا، نثار کھوڑو
پی پی سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا، سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے وفاقی حکومت کی جانب سے متنازع نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کے اعلان پر سندھ بھر کے تمام اضلاع اور تحصیلوں کی سطح تک مسلسل تین دن اظہار تشکر پر مبنی ریلیاں نکالنے اور جشن منانے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نہروں کے منصوبے پر کام بند کرنے کا اعلان کو پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے موقف کی کامیابی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سندھ بھر میں اضلاع سے لے کر تحصیل کی سطح تک تمام تنظیمی عہدیداران و ذمہ داران کل سے مسلسل تین دن ضلعی اور تحصیل کی سطح پر نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی کے موقف کی کامیابی پر اظہار تشکر ریلیاں نکالیں اور جشن منائیں۔
نثار کھوڑو نے کہا متنازع نہروں کے منصوبے کے خلاف پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کی جدوجہد کی وجہ سے وفاقی حکومت کو سندھ کا موقف تسلیم کرنا پڑا۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سی سی آئی میں بھی صوبے کا بھرپور مقدمہ لڑے گی اور متنازع نہروں کے منصوبے کو ختم کرائے گی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جدوجہد کر کے کالاباغ ڈیم منصوبہ ختم کرایا تھا اور اب چیئرمین بلاول بھٹو نے 6 نہروں کے منصوبے کے خلاف سندھ کے موقف کو تسلیم کرایا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا نہروں کا مسئلہ صرف پانی کا نہیں سندھ کے وجود کا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی نے سندھ کے وجود کو بچانے کے لیے ہر فورم پر بھرپور کردار ادا کیا اور کرتے رہیں گے۔