کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور ان کی اہلیہ نے اپنی صاحبزادی کی شادی کے موقع پر باغ جناح کی بارہ دری میں جمعے کی شام استقبالیے کا اہتمام کیا۔

 تقریب کے ممتاز شرکاء میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ، سندھ اسمبلی کے اسپیکر اویس قادرشاہ ، سید خورشید احمد شاہ، سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی ، سید قائم علی شاہ ، سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے زین شاہ ،سابق نگراں وزیر اعلیٰ جسٹس رٹائرڈ مقبول باقر،سینیٹر فیصل واوڈا، سابق گورنر عمران اسماعیل ، محمد زبیر، پروفیسر این ڈی خان، پیر مظہر الحق،ایم کیو ایم کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار  شامل تھے۔

اس کے علاوہ جے یو آئی کے مولانا راشد محمود سومرو، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی ، ایم این اے جاوید حنیف،آرٹس کونسل کراچی کے صدر احمد شاہ اور حامد میر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور دیگر شخصیات شامل تھیں۔ شادی کی اس پروقار تقریب کے موقع پر بارہ دری کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا

کراچی:

شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر چار مدینہ کالونی سے 11 ستمبر کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا جہانزیب بالآخر گھر واپس پہنچ گیا۔

وہ اپنی شادی کے دن تیار ہونے کے لیے قریبی سیلون گیا تھا، تاہم اس کے بعد واپس نہ آیا، جس کے بعد اہلِ خانہ نے اس کی گمشدگی کی اطلاع پولیس کو دی تھی۔

جہانزیب کی پراسرار گمشدگی نے اہلِ علاقہ اور سوشل میڈیا پر تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔

تاہم پانچ دن بعد وہ اچانک واپس گھر پہنچا۔ پولیس کے مطابق جہانزیب سے اس کی گمشدگی کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، مگر تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا۔

اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ اس وقت جہانزیب کی ذہنی اور جسمانی حالت ایسی نہیں کہ وہ کچھ بتا سکے۔ ان کے مطابق ہم اس وقت کوئی تفصیل فراہم نہیں کرسکتے، جہانزیب ابھی بات کرنے کی حالت میں نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کا پورا بوجھ کراچی کے سول اور جناح اسپتال اٹھا رہے ہیں، ترجمان سندھ حکومت
  • کراچی: شادی والے دن لاپتا ہونیوالے دُلہا کے کیس کا ڈراپ سین، نوجوان کا بیان سامنے آگیا
  • کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
  • وزیرِ اعلیٰ سندھ کا ڈکیتوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم
  • کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس
  • کراچی: شادی کے روز پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی، شادی کے دن پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والا دلہا 5 دن بعد گھر واپس پہنچ گیا
  • کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک ملاقات کررہے ہیں
  •  ملکی تاریخ کی پہلی قومی انسداد سرویکل کینسر مہم کا آغاز
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت