صحت کی سہولیات کیلیے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں، لالہ جعفر خان
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا ہے کہ حکومت سندھ لوگوں کو جدید صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سچل سرمست ٹاؤن یو سی 89 تعلقہ لطیف آباد کے یو سی چیئرمین انور عباس اور بھائی خان ویلفیئر کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں کی کاوشوں اور ڈی ایچ او کے تعاون سے گلشن حامد میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا افتتاح کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ طبی کیمپ میں ٹی بی، ہیپاٹائٹس، ڈینگی، ملیریا اور چکن گونیا کی اسکیننگ اور ویکسینیشن کی گئی اور تقریباً 200 سے زائد مریضوں کا معائنہ اور ان میں مفت ادویات تقسیم کی گئی۔ تقریب میں یو سی چیئرمین انور عباس، بانی و جنرل سیکرٹری بھائی خان ویلفیئر حاجی محمد یاسین آرائیں، وائس چیئرمین طارق اعوان، بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، سرپرست حاجی اشرف عباسی کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر لالہ جعفر خان نے کہا کہ حکومت سندھ نے جامع حکمت عملی کے تحت سرکاری اسپتالوں کو جدید آلات سے لیس ان کی تذئین و آرائش اور پسماندہ و دیہی علاقوں میں لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات بلا امتیاز فراہم کی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔