زون 6 وائٹس اور زون 3 وائٹس ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
کراچی : جمیل احمد زون6 وائٹس کے نقاب شفیق کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دے رہے ہیں
کراچی ( اسپورٹس رپورٹر)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کردہ ووڈ ورڈ ٹرافی انڈر17 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز زون چھ وائٹس اور زون تین وائٹس اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گئیں۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں زون چھ وائٹس نے زون دو وائٹس کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زون دو وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 141 رنز بنائے۔ محاب فرقان نے 5 چوکوں کی مدد سے 47 اور حارث نوید نے 33 رنز بنائے۔ سلو لیفٹ آرم اسپنر نقاب شفیق نے 14 رنز دیکر 3 جبکہ حماد عالم اور عبدل حئی نے 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں زون چھ وائٹس نے 7 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 142 رنز بنا لیے۔ میڈیم پیسر محمد ندیم نے 34 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر زون دو کے صدر جمیل احمد نے زون چھ وائٹس کے نقاب شفیق کو میڈی کیم مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ ینگ فائٹر گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں زون تین وائٹس نے زون پانچ وائٹس کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا۔ زون پانچ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 143 رنز بنائے۔ عبداللہ نے 46 ، محمد اکبر نے 30رنز بنائے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل فائنل میں وائٹس نے
پڑھیں:
صائم ایوب ایک بار پھر ناکام، مسلسل تیسری بار صفر پر آؤٹ
پاکستان کے نوجوان اوپنر صائم ایوب کے لیے ایشیا کپ 2025 ایک ڈراؤنا خواب بنتا جا رہا ہے۔ یو اے ای کے خلاف میچ میں وہ ایک بار پھر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ اور یوں وہ لگاتار تین ٹی20 انٹرنیشنل اننگز میں بغیر رن بنائے آؤٹ ہونے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔
صائم ایوب اس ٹورنامنٹ میں اب تک ایک بھی رن بنانے میں ناکام رہے ہیں۔ وہ عمان، بھارت اور اب یو اے ای کے خلاف میچ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
صائم ایوب نے زیرو کی ہیٹ ٹرک بنا لی،انھوں نے ایشیا کپ میں چار بالز کھیلیں البتہ وکٹیں 5لی ہیں
— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) September 17, 2025
دلچسپ بات یہ ہے کہ صائم ایوب نے اس ایونٹ میں اب تک جتنے رن نہیں بنائے، اتنی وکٹیں لے چکے ہیں، جو ان کی کارکردگی پر ایک طنزیہ پہلو ڈالتی ہے۔
اب تک صائم ایوب ٹی20 انٹرنیشنل میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہو چکے ہیں، جس کے بعد وہ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ اس فہرست میں عمر اکمل سب سے آگے ہیں جو 10 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ شاہد آفریدی بھی 8 بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔
صائم ایوب کا یو اے ای میں ریکارڈ بھی مایوس کن ہے۔ یہاں کھیلے گئے 11 میچوں میں وہ پانچ مرتبہ بغیر رن بنائے آؤٹ ہو چکے ہیں، اور ان کی اوسط صرف 16.09 ہے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ بھی 122.06 تک گر چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت ٹاکرا: صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
سال 2025 میں یہ صائم ایوب کا پانچواں صفر ہے، جو کہ کسی بھی بلے باز کے لیے اس کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستانی کرکٹر پھر ناکام صائم ایوب صفر پر آؤٹ وی نیوز