لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔

جناح ہسپتال کے قریب تیز رفتار گاڑی نے متعدد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارکو کچل ڈالا، عینی شاہدین کے مطابق سیاہ رنگ کی گاڑی نے تیز رفتاری کے باعث دیگر گاڑی کو ٹکر مار دی۔

حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ

لاہور (نامہ نگار) ڈیفنس بی کے علاقے میں  ڈیفنس روڈ پر سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ دوسری گاڑی نے مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا جبکہ دیگر دو گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔ مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں مریم اورنگزیب کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔ حادثے کے بعد مریم اورنگزیب موقع سے روانہ ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق مریم اورنگزیب کو معمولی چوٹ آئی۔ انہیں ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا جبکہ واقعہ کے حوالے سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • شدید گرمی کے باعث خطرناک وبا پھیل گئی، 93 متاثرہ شہری ہسپتال پہنچ گئے
  • مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل
  • ڈیفنس میں  وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ‘ آنکھ پر معمولی زخم‘ چہرے پر چوٹ
  • ن لیگی سینئر وزیرکی گاڑی کو بڑاحادثہ ،رہنما زخمی
  • پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ
  • لاہور: مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، ذرائع
  •  مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار
  • مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ ، ترجمان مسلم لیگ ن زخمی ہو گئیں
  • ڈمپر ڈرائیوز کی سنگدلی، ریس لگاتے ہوئے ایک کار کو کچل دیا، کار سوار خاندان شدید زخمی