حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹس سے تکلیف ہے، اپنی زبان درازی نظر نہیں آرہی، بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کو عمران خان کے ٹوئٹ سے تکلیف ہے مگر اپنی زبان درازی نظر نہیں ارہی۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء روزانہ پی ٹی ائی کے خلاف پریس کانفرنسسز کررہے ہیں، مذاکرات شروع ہونے کے بعد سے مریم نواز پی ٹی آئی کے خلاف روزانہ بیان بازی کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور پنجاب کے صوبائی وزراء نے بھی مذاکرات کے بعد بیانات کو زور دیا ہے، وفاقی وزراء کے بیانات سے پہلے ہی غیر سنجیدگی عیاں تھی، پی ٹی آئی ملک کے وسیع تر مفاد میں مذاکرات کے لئے راضی ہوئی ہے۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی وسیع تر مفاد مدنظر رکھ کر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے، پی آئی کے مطالبات آئین وجمہوریت کی بالادستی پر مبنی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے موجودہ کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس کا دورہ کیا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال کرنے کا اعلان کیا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سول ڈیفنس ادارے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل رکھی جائیں، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے سلسلے میں شہریوں کے لیے آگاہی مہم پورا سال چلنی چاہیے۔