سابق ڈی سی کُرم کی ٹانگ کی ہڈی جوڑ دی گئی، گولی نہیں نکالی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 January, 2025 سب نیوز

پشاور:سابق ڈی سی کرم جاوید محسود کی ٹانگ کی ہڈی جوڑ دی گئی تاہم گولی فی الحال نہیں نکالی گئی۔
دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کا سی ایم ایچ میں کندھے کا کامیاب آپریشن کر لیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز نے جاوید محسود کے بائیں کندھے سے 2 گولیاں نکال دیں، تاہم کندھے کے فریکچر کی سرجری ابھی نہیں کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مناسب وقت پر جاوید محسود کے کندھے کی سرجری کی جائے گی۔
دوسری جانب جاوید محسود کے بیٹے سکندر محسود نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے، حکومت اور پاک فوج کے مشکور ہیں کہ میرے والد کا مکمل خیال رکھا۔
یاد رہے کہ کُرم میں سابق ڈپٹی کمشنر جاوید محسود 4 جنوری کو شر پسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘

معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا پر اپنے متنازع بیان کے حوالے سے واضح وضاحت دیتے ہوئے اپنے الفاظ پر معذرت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان کا مطلب غلط سمجھا گیا اور انہوں نے جذبات میں آکر کچھ ایسے الفاظ استعمال کیے جو درست نہیں تھے۔

زاہد احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ وہ پوڈکاسٹ میں سوشل میڈیا کے موجدین کے بارے میں بات کر رہے تھے نہ کہ ڈیجیٹل کریئیٹرز کے بارے میں۔ انہوں نے کہا ’’میں نے انہیں جہنمی کہا، جو میری غلطی تھی، مجھے افسوس ہے کیونکہ میں نے جذبات میں آکر بات کی۔‘‘

انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی کے جنت یا جہنم کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے، کیونکہ یہ اللہ کا کام ہے۔ زاہد نے زور دے کر کہا کہ وہ اپنی بات درست کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ان سے بہت سے نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور وہ دین سے متعلق غلط پیغام نہیں دینا چاہتے۔

        View this post on Instagram                      

اداکار کی اس وضاحت پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کئی صارفین نے زاہد احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنا ایک بہادرانہ عمل ہے اور انہوں نے عاجزی دکھا کر اپنی عظمت ثابت کی۔

دوسری طرف کچھ صارفین نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘ ہوگیا ہے، یعنی انہوں نے عوامی ردعمل کے بعد اپنا مؤقف بدل لیا۔ کچھ صارفین نے زاہد احمد اور ٹک ٹاکرز دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا، یہ کہتے ہوئے کہ دونوں فریق اپنی حد سے تجاوز کر رہے ہیں۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب زاہد احمد کے ایک پوڈکاسٹ میں دیے گئے بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی تھی۔ ان کی اس وضاحت نے نہ صرف ان کے مداحوں بلکہ پوری ڈیجیٹل کمیونٹی کی توجہ اپنی طرف مبذول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی خود مختاری یقینی بنائی جائے، جاوید قصوری
  • تجاوزات کا خاتمہ سول انتظامیہ کا کام ہے، پولیس کا نہیں: جاوید عالم اوڈھو
  • ’’ڈیجیٹل کریئیٹرز جہنمی ہیں؟‘‘ زاہد احمد کا ’’سافٹ ویئر اپڈیٹ‘‘
  • ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی جنوبی افریقا کو بڑا دھچکا
  • بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہبازشریف پر بے بنیاد الزامات لگائے:عطا تارڑ
  • اظہر جاوید سماء ٹی وی پاکستان کے برطانیہ میں بیورو چیف مقرر
  • متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ، اداکار زاہد احمد نے معافی مانگ لی
  • دہلی میں انوکھی سرجری: نوجوان کا انگوٹھا پاؤں کی انگلی سے دوبارہ بنادیا گیا
  • نیویارک میئر شپ کے امیدوار زہران ممدانی کی حمایت میں سابق امریکی صدر سامنے آ گئے
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن