سعدیہ جاوید— فائل فوٹو

 ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے فیز کا افتتاح ہو رہا ہے جو دسمبر تک پورے منصوبے کا افتتاح ہو گا۔

سعدیہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہمارا اپنا منصوبہ ہے۔

ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی بھٹو سے منسوب کرنے کا فیصلہ

کراچی ملیر ایکسپریس وے کا نام شہید ذوالفقار علی.

..

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں موٹر وے بنائے جا رہے ہیں۔

ترجمان سندھ حکومت  نے مزید کہا کہ کراچی حیدرآباد موٹروے پر سفر کیا ہے، یہ موٹروے کے نام پردھبہ ہے اس کو موٹروے نہیں کہہ سکتے۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق

کراچی:

سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر فور ڈی بھٹو چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی چھیپا کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد متوفی کی لاش نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ واقعہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد نوجوان مین ہول میں جا گرا جبکہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی۔

جاں بحق نوجوان کی عمر 23 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ کھلا ہوا مین ہول کئی فٹ گہرا تھا جبکہ متوفی کی لاش رسی سے باندھ کر باہر نکالی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: سرجانی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار نوجوان گہرے مین ہول میں گر کر جاں بحق
  • حکومت سندھ نے سرکاری جامعات کی گرانٹ 40 ارب روپے کردی 
  • کراچی ایک بار پھر زلزلے سے لرزاٹھا،مرکز ملیر ، 10 کلو میٹر گہرائی
  • حیدر آباد کے 89 سالہ شہری جن کا پہلا اور آخری پیار موٹر بائیکس ہیں
  • حجاج کی واپسی، لاہور، اسلام آباد، کراچی میں پروازیں پہنچ گئیں
  • سندھ  حکومت کی کارکردگی صفر‘ اچھا سسٹم ہے تو کراچی کا کوڑا اٹھا لیں: عظمیٰ بخاری
  • وفاقی بجٹ صنعت و تجارت کیلیے حوصلہ افزا نہیں ، جاوید میمن
  • لاہور اسلام آباد موٹروے پر صرف ایمیشن ٹیسٹ پاس کرنے والی گاڑیاں چل سکیں گی
  • سکھر- حیدر آباد موٹر وے میں ایسا کیا ہے کہ یہ 12 سال میں مکمل نہیں ہوا؟
  • حکومت سندھ کا مزید بسوں کی خریداری، ای وی ٹیکسی اور اسکوٹرز کے لیے بجٹ مختص کرنے کا فیصلہ