وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب دھی رانی پروگرام‘ شروع کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے پنجاب دھی رانی پروگرام‘ شروع کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پروگرام کا آغاز لاہور میں 51 اجتماعی شادیوں سے ہوا ، نوبیاہتا جوڑوں میں پانچ کرسچن دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فرداً فرداً تمام جوڑوں کو مبارکباد ، دلہنوں کو پیار اور دعائیں دیں ۔نو بیاہتا دولہا دلہن کو وزیراعلیٰ کی طرف سے میٹرس،کھانے پکانے کا سامان،ڈنر سیٹ اور دیگر سامان تحفے میں دیا گیا ، وزیراعلی نے ہر دلہن کو پیار کیا اور سلامی کارڈ بھی دیا، وہ دھی رانی سلامی کارڈ کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کر سکیں گی۔ تقریب کے شرکاء کو محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے پر تکلف ظہرانہ دیا گیا ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے نوبیاہتا جوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائی ۔ مریم نواز نے تحفہ کے طور پر ملنے والے سامان کا بھی معائنہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے: علی امین گنڈاپور
— فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کو ملکی سطح پر بہترین اور خوبصورت دارالخلافہ بنائیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے میگا پروجیکٹس شروع کر رہے ہیں، اس شہر کو ہم نے خوبصورتی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر لانا ہے اور ہمارے دورِ حکومت کے بعد پشاور سب سے خوبصورت شہر کہلائے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، انفرا اسٹرکچر کے منصوبوں پر کام جاری ہے، نکاسیٔ آب اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کےخلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ رنگ روڈ مسنگ لنک کی تعمیر اور دیگر منصوبے بھی شامل ہیں، بی آر ٹی سروس مزید علاقوں تک پھیلانے کے لیے منصوبے تیار کیے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ٹریفک کے مسائل حل کرنے کے لیے انڈر پاسز کی تعمیرات جاری ہیں اور 2 ماہ میں شہریوں کو سولر پینل بھی ملنا شروع ہو جائیں گے۔