عمران خان کی بہنیں پشاور پہنچ گئیں، زخمی کارکن کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT
پشاور (صباح نیوز) عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان اور علیمہ خان پشاور پہنچ گئیں جہاں انہوں نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سمیع وزیر کی عیادت کی اور انہیں تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا دوررہ بھی کیا۔ عظمیٰ خان اور علیمہ خان نے زیر علاج کارکن کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کارکنوں کی قربانیوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سلام پیش کرتے ہیں۔ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے والے ہی پارٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ زخمی کارکن سمیع وزیر کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب حادثے میں زخمی
صوبہ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ صوبائی وزیر کو آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
لاہور میں ڈیفنس روڈ کے قریب ایک دوسری گاڑی نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو ہٹ کیا، اس موقع پر دیگر متعدد گاڑیاں بھی حادثے کا شکار ہوئیں۔
مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ گاڑی میں موجود تھیں۔ حادثے میں سینیئر صوبائی وزیر کی آنکھ پر معمولی زخم اور چہرے پر چوٹ آئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
مریم اورنگزیب