حکومت عوام کے بغیر کینال نہ بنائے، مخدوم جمیل الزماں
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ہالا (نمائندہ جسارت) سینئر سیاستدان، پی پی کے قومی اسمبلی رکن، تمغہ امتیاز اور ہلال پاکستان ایوارڈ یافتہ مرحوم مخدوم طالب المولا کی 32 ویں برسی درگاہ سرور نوح میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی، جہاں پی پی قومی اسمبلی رکن مخدوم جمیل الزماں، سندھ ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزماں نے درگاہ سرور نوح میں مرحوم مخدوم طالب المولا کے مزار پر حاضری دے کر ملکی استحکام اور مضبوطی کے لیے دُعا کی۔ اس موقع پر چیئرمین میونسپل کمیٹی گل پنھور، ندیم ڈاہری دیگر بھی موجود تھے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مخدوم جمیل الزماں نے کہا کہ مرحوم مخدوم مخدوم طالب المولا کی پی پی کے لیے اور عوامی خدمات لازوال ہیں جنہیں کبھی نہیں بھلایا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو کینال بنانے سے قبل سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کو اعتماد میں لے، جبکہ کینال سندھ کے عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے، جس پر وفاقی حکومت کو کینال کے لازمی بنانے کے بیانات سے پرہیز کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا عمران خان کی طرح کام کرنا اچھی بات ہے، مٹیاری ضلع میں غیر فعال آر او پلانٹس کو فعال کرنا چاہیے، بلاول بھٹو زرداری کو اقتدار سے قبل غریب، لوئر اسٹاف ملازمین کو ترقی دینے اور بے روزگاروں کو روزگار دینے کے سلسلے میں عملی اقدامات کرنے کے لیے سندھ حکومت کو احکامات دینا چاہیے۔ دوسری جانب سروری اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کنونشن کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم جمیل الزماں نے باڈی بناکر حلف لیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مخدوم جمیل الزماں
پڑھیں:
سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، گورنر سندھ
چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر سے گفتگو میں کامرام ٹیسوری نے کہا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں، صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے چین کے شہر شوڑو میونسپل پیپلز گورنمنٹ کے میئر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، وفود کے تبادلے اور دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں انفرااسٹرکچر، ہائی ویز، پانی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے سے منظور شدہ منصوبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شمولیت ضروری ہے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں۔ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ صنعتی ترقی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر شوڑو کے میئر نے گورنر سندھ کی دعوت پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے چین اور پاکستان کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔