گھوٹکی: پولیس نے مغوی بحفاظت بازیاب کرا لیے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
گھوٹکی (نمائندہ جسارت) ایک ہفتہ قبل تحصیل اوباڑو کے تھانہ کھمبڑا کی حدود میں آنے والے علاقے مرید شاخ نزد آفتاب پمپ سے 3 ڈرائیوروں غوث بخش ولد گل محمد گولو سکنہ بڈانی ضلع کشمور، محمد سردار ولد احمد خان نیازی سکنہ چاچڑاں شریف ضلع رحیم یار خان اور ندیم ولد احمد علی دشتی سکنہ گڈو ضلع کشمور کو نا معلوم اغواء کاروں نے حملہ کر کے اسلحے کی نوک پر اغواء کر لیا تھا، جس کی اطلاع ملتے ہی ان تینوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے ایس ایس پی کی ہدایت پر ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں مغویوں کی بازیابی کے لیے مزاری گینگ و دیگر اغواء کاروں کے خلاف مسلسل کچے میں آپریشن جاری رکھا ہوا تھا اور اس اسپیشل سرچنگ آپریشن کے دوران ہی ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کو اپنے خفیہ ذرائع کے ذریعے اطلاع ملی کہ ڈاکو/ اغواء کار مغویوں کو کراس بند کے مقام سے سندھ سے پنجاب کسی دوسری جگہ منتقل کرنے جا رہے ہیں، جس کی خفیہ اطلاع کے ملتے ساتھ ہی ڈی ایس پی اباوڑو عبدالقادر سومرو کی سربراہی میں ٹیم بھاری نفری فوراً نشاندہی والی جگہ پر پہنچے تو پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ ہو گیا اور مقابلے کے دوران اپنے خلاف گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر اپنی گرفتاری کے خوف سے اغواء کار مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایس پی
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔