بھارتی سیاستدان اپنی ہی گنکی گولی چلنے سے موقع پر ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی اپنی ہی بندوق کی گولی چلنے سے ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی گرپریت بسی کو گولی لگنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں کی جانب سے ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گولی حادثاتی طور پر چلی ،تاہم پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: شادی میں ہوائی فائرنگ، چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق
—فائل فوٹوکراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔
ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر چھت پر کھڑی خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت لائبہ کے نام سے ہوئی ہے۔
لیاری: اندھی گولی سے 1 شخص زخمیقصور پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
دوسری جانب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گولی لگنے سے زخمی شخص کی شناخت سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔