وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے تمام الزامات مسترد کردیے ہیں۔ وزیر دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات پاکستان پر ملبہ ڈالنےکی کوشش ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش سمیت 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں جبکہ افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی برادری افغانستان پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم کرائے، عبوری افغان وزیر خارجہ

انہوں نے کہا کہ عبوری افغان حکام دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے اور افغان سر زمین کو دوسرےممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنےکے لیے اقدامات کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

افغانستان پاکستان خواجہ آصف داعش کالعدم ٹی ٹی پی، وزیر دفاع.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان پاکستان خواجہ ا صف کالعدم ٹی ٹی پی وزیر دفاع وزیر دفاع

پڑھیں:

دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے استنبول، ترکی میں منعقدہ 17ویں بین الاقوامی دفاعی صنعت نمائش (IDEF-2025) میں شرکت کی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کا سابق صدر میاں محمد اظہر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ نمائش دنیا بھر میں دفاعی شعبے کی جدید ترین ٹیکنالوجی اور ایجادات کو اجاگر کرنے والے اہم عالمی ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔

نمائش کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے مختلف اعلیٰ سطحی ملاقاتیں بھی کیں۔ ملاقات میں ترکی کے وزیر دفاع جنرل (ر) یاشار گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف زاکر اسگر اوغلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع مسٹر قربانوف عقیل سلیم اوغلو اور ترک جنرل سٹاف کے سربراہ جنرل متین گورک شامل تھے۔

ملکی تاریخ کی مشکل ترین جیل کاٹ رہا ہوں، مجھے 5 اگست کی تحریک کا مومینٹم نظر نہیں آرہا :عمران خان

آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ ان ملاقاتوں میں دوطرفہ فوجی تعاون، دفاعی و سیکیورٹی شعبوں میں شراکت داری کے فروغ اور بدلتے ہوئے جیو سٹریٹجک حالات و ٹیکنالوجی کے تناظر میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اعلیٰ شخصیات نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، آپریشنل صلاحیت اور دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیوں کو سراہا اور علاقائی و عالمی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔
 

اللہ دتہ میلسی کی آواز نے ٹک ٹاک پر دھوم مچا دی، دیہی موسیقی عالمی سطح پر گونجنے لگی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • افغان گلوکاروں کے لیے پاکستان امن، محبت اور موسیقی کی پناہ گاہ
  • پاکستان نے افغان طالبان کو تسلیم کرنے کی خبروں کو قیاس آرائی قرار دے کر مسترد کر دیا
  • طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی پر مبنی ہیں( ترجمان دفتر خارجہ)
  • افغان طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کی پناہ گاہوں پر ہمارے تحفظات پر مثبت ردعمل دکھایا ہے:پاکستان
  • دہشت گرد پناہ گاہوں پر تشویش، طالبان حکومت تسلیم کرنے کی خبریں قیاس آرائی: دفتر خارجہ
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ
  • سرمایہ کاری کے لیے پاکستان بہترین مقام بن چکا ہے، وفاقی وزیر نجکاری کمیشن
  • دورۂ استنبول؛ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی عالمی دفاعی نمائش میں شرکت، اہم ملاقاتیں
  • پاک افغان معاہدہ طے، کن سبزی و پھلوں کی تجارت ہوگی، ٹیرف کتنا؟
  • حزب‌ الله کا سعودی چینل العربیہ کے الزامات پر ردعمل