نیویارک (نیوزڈیسک)امریکی شہر لاس ایجلس میں ہولناک آگ کے باعث کئی گھر اور عمارتیں تباہ ہوگئیں جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور پورے شہر میں قیامت کا سماء ہے۔وہیں اب اطلاعات سامنے آئی ہیں لاس اینجلس میں آگ لگنے کے بعد اب ’آگ کے بگولے‘ بننا شروع ہوگئے ہیں جس کے مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔

رپورٹ کے مطابق آگ بجھانے کے لیے فائر فائٹرز کی سخت محنت جاری ہے۔ تاہم حکام کو خدشہ ہے کہ اگلے ہفتے کے اوائل میں دوبارہ تیز ہواؤں کی توقع ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

لاس اینجلس کاؤنٹی میں لگنے والی سب سے بڑی آگ جسے پالیساڈیس فائر کا نام دیا گیا ہے مزید 1000 ایکڑ تک پھیل گئی ہے۔ اس سے مزید گھر تباہ ہو گئے ہیں اور لوگوں سے کہا جا رہا ہے کہ وہ فوراً علاقہ چھوڑ کر اپنی قیمتی جانوں کو حفاظت کو یقینی بنائیں۔

پالیساڈیس آگ نے 22,000 ایکڑ سے زیادہ کا ایک بڑا رقبہ جلا کر راکھ کر دیا ہے۔ CAL فائر کے اہلکار ٹوڈ ہاپکنز کے مطابق، آگ سے 5,000 سے زائد عمارتیں تباہ ہوئیں جن میں 426 گھر بھی شامل ہیں۔
وہیں ایک چونکا دینے والی ویڈیو بھی سوشل میڈیا زیر گردش ہے جس میں دکھایا گیا کہ پالیساڈیس فائر سے آگ کے بگولے (شعلوں کا بھنور) اٹھنا شروع ہوگئے ہیں

، ایسا اس وقت ہوتا ہے جب شعلوں کا ایک بڑا کالم قابو سے باہر ہو کر دھواں، راکھ اور جلتا ہوا ملبہ اٹھاتا ہے۔ یہ تب ہوتا ہے جب آگ سے گرم ہوا اٹھتی ہے اور گھومنے لگتی ہے۔امریکی جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 5 افراد ہلاک، ایک لاکھ سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبوررپورٹ میں بتایا گیا کہ آگ کے بگولے بننے کے عمل نے حکام کی تشویش مزید بڑھا دی ہے۔

لاس اینجلس کے فائر ڈپارٹمنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ اورٹیز نے کہا کہ آگ بہت سی مختلف سمتوں میں مسلسل پھیل رہی ہے اور بڑھ رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منگل سے لگی بدترین آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا جس کے باعث 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ ہوگئیں۔
لاس اینجلس میں بھڑکنے والی آگ مزید آگے بڑھنے لگی، 12 ہزار عمارتیں ختم، اموات بڑھ گئیں

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاس اینجلس

پڑھیں:

اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی؛ ہلاکتوں کا خدشہ

اسرائیل کے وسطی علاقے میں ایک تیز رفتار کار نے متعدد فوجیوں کو کچل دیا جسے دہشت گرد حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ شہر نتانیا کے قریب داخلی راستے پر ایک چوکی پر پیش آیا، حملہ آور کار سوار جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی کے مالک کی شناخت کر لی گئی جو ایک اسرائیلی شہری ہے تاہم ممکنہ طور پر گاڑی چوری کی گئی تھی۔

پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے کار سوار کی تلاش کے لیے ایک بڑا سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ کار کے مالک سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے کے علاقے بیت لید میں کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ کار کو تحویل میں لے لیا گیا اور کار سوار کی تلاش تاحال جاری ہے۔

ایمبولینس سروس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ہیلیل یافے میڈیکل سینٹر، ہادیرہ، اور لینیادو اسپتال، نتانیا منتقل کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ کارسوار کے حملے زخمی ہونے والے 8 افراد فوجی اہلکار ہیں۔ جن میں سے 5 کی حالت نازک ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اداکارہ نشو کے داماد کی اچانک موت سے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی؛ ویڈیو پیغام
  • اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات, 40منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات میں اہم امور پر گفتگو
  • پاکستان میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 266 تک پہنچ گئی، آدھے سے زیادہ بچے شامل
  • ہفتہ وار مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07فیصد ہو گئی ، 14اشیائے ضروریہ مزید مہنگی
  • بلوچستان: انبار ندی کے کنارے کھیلتے ہوئے چار بہنیں ڈوب کر جاں بحق
  • دیامر اور اس کا سیاحتی مقام بابوسر اداس، سیلاب سے ہرطرف تباہی کے مناظر
  • ورلڈ پولیس اینڈ فائر گیمز میں ریسلنگ مقابلے میں 02 برانز میڈل جیتنے والے سب انسپکٹر کی آئی جی پنجاب سے ملاقات
  • اسرائیل میں ایک تیز رفتار کار فوجیوں پر چڑھ دوڑی؛ ہلاکتوں کا خدشہ
  • ٹرمپ کے سیز فائر دعوؤں پر راہول گاندھی وزیراعظم مودی پر برس پڑے
  • سلامتی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر یقینی بنائے، مسئلہ فلسطین کے حل میں کردار ادا کرے، اسحاق ڈار