’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام کے لون دینے کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، انہوں نے لون 15 سے 20 لاکھ کرنے کی تجویز کا جائزہ لینے کا حکم بھی دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روڈا اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے نادار خاندانوں کو بھی بنے بنائے گھر ملیں گے، چاہتی ہوں ہر بے گھر کے پاس اپنی چھت ہو، اپنا گھر ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
’’ دھی رانی پروگرام‘‘ میانوالی53‘ خوشاب میں 74 جوڑوں کی شادی
لاہور‘ میانوالی‘ خوشاب (لیڈی رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ +نمائندہ نوائے وقت) وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اجتماعی شادیوں کے فلاحی اقدام ’’پنجاب دھی رانی پروگرام‘‘ کا میانوالی اور ضلع خوشاب میں پروگرام فیز 2 کا آغاز ہو گیا۔ میانوالی میں محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے زیر اہتمام میانوالی میں 53 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب نجی شادی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر سما جی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تھے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ 22 ہزار روپے کے تحائف پیش کیئے گئے۔نوبیاہتا جوڑوں نے سلامی اور تحائف کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ضلع خوشاب میں74 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب ‘دھی رانی پروگرام سے مستفید ہونے والے خاندانوں کا تعلق خوشاب، نور پور تھل، قائدآباد سے ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے ہر جوڑے کو ایک لاکھ سلامی پیش کی گئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو فرنیچر کی خریداری کے لیے 1 لاکھ 20 ہزار کی رقم بذریعہ بینک فراہم کی جا رہی ہے۔صوبائی وزیر سما جی بہبود وبیت الما ل پنجاب سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ دھی رانی پروگرام وزیر اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز اقدام ہے جس کی ما ضی میں کہیں مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہ یہ پروگرام حقیقی معنوں میں ایک فلاحی ریاست کی بنیاد ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر کسی نے ریاست مدینہ کا عملی نمونہ دیکھنا ہو تو دھی رانی پروگرام کو دیکھ لے۔