حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے، ترجمان قومی اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
ترجمان قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت نے اسپیکر کے پیغام کے بعد اڈیالہ جیل میں مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا اہتمام کیا ہے۔ حکومت نے آج اتوار دن اڑھائی بجے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات بارے اسپیکر آفس کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی کی مذاکرات کے حوالے سے آبزرویشن جاری کی ہیں۔ جن میں کہا گیا ہے کہ فریقین میں تلخیاں اور سیاسی کشیدگی کے خاتمے میں اسپیکر سردار ایاز صادق کا کلیدی کردار ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق نے متعدد مواقع پر حکومت اور اپوزیشن کو تعمیری اور مثبت بات چیت کی تجویز دی۔
مزید پڑھیں: خواجہ آصف اور مریم نواز مذاکرات ناکام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اسد قیصر
ترجمان کے مطابق سردار ایاز صادق نے گزشتہ اجلاس میں باقاعدہ رولنگ کے ذریعے اسپیکر آفس کے دروازے تمام اراکین کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ایاز صادق نے حکومت سے زیادہ اپوزیشن کو وقت دینے کی نہ صرف بات کی بلکہ اس پر عمل بھی کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی افہام و تفہیم کے ساتھ مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالنے پر یقین رکھتے ہیں۔ سردار ایاز صادق نے ہمیشہ ایک دوسرے کو عزت دینے کی بات کی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اب بھی خلوص نیت سے مذاکرات میں سہولت کاری کر رہے ہیں۔ یہ اسپیکر کی ہی کامیابی ہے کہ ایک دوسرے سے ہاتھ نہ ملا نے والے آج ایک میز پر بیٹھے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اسپیکر کی سہولت کاری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک کی بہتری کے لیے کام کریں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی سے مذاکرات میں موجودہ صورتحال کی ذمہ دار ن لیگ نہیں، عرفان صدیقی
ترجمان نے کہا کہ اسپیکر نے ایک فورم فریقین کو فراہم کردیا ہے اور وہ ان مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اڈیالہ جیل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی آئی قومی اسمبلی مذاکرات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق پی ٹی ا ئی قومی اسمبلی مذاکرات ترجمان قومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ایاز صادق نے
پڑھیں:
سپیکر پنجاب اسمبلی کا ریفرنس پارلیمان کی حرمت کی طرف پہلا قدم، طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو گالم گلوچ کا اکھاڑا بنایا جا رہا ہے، دستور گالم گلوچ، گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا، اپوزیشن کے رویے نے اسپیکر کو انتہائی اقدام پرمجبور کیا، پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور گالم گلوچ ناقابل برداشت ہے، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجا ہے۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کو گالم گلوچ اور گریبان پکڑنے کا اکھاڑا بنایا جا رہا ہے، جبکہ آئین اور قانون اس قسم کے رویوں کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی اور بدکلامی ناقابل برداشت ہے، جس کے باعث اسپیکر کو سخت اقدام اٹھانا پڑا۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس بھیج کر پارلیمان کی حرمت کے تحفظ کی جانب پہلا مؤثر قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے غیر جمہوری رویے نے اسپیکر کو انتہائی اقدام پر مجبور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پنجاب اسمبلی قائمہ کمیٹیوں کے بغیر چلتی رہی، جو قانون سازی کے عمل کا مذاق اڑانے کے مترادف تھا۔
خیبرپختونخوا کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وہاں عوام کی فلاح کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، سڑکیں خستہ حال ہو چکی ہیں، کرپشن عروج پر ہے اور صوبے کے عوام بنیادی علاج جیسی سہولتوں سے بھی محروم ہیں۔
طلال چوہدری نے زور دیا کہ جمہوری اداروں کی عزت اور مؤثر کام کے لیے نظم و ضبط اور شائستگی ضروری ہے، ورنہ پارلیمان عوام کی نمائندگی کے بجائے محض ایک تماشہ بن کر رہ جائے گی۔