اسلام آباد:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دو الگ آپریشنز میں 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر دوسالی کے علاقے میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا گیا۔ اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر کامیاب کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 6 خوارج ہلاک اور 2 گرفتار ہو گئے۔

دوسری جانب، ایشام کے علاقے میں بھی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے اور 2 زخمی ہوئے۔

آپریشنز کے دوران ہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، علاقے کو خوارج سے صاف کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

 کیمرون : دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک‘ 4زخمی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250916-06-13

یاؤنڈے(انٹرنیشنل ڈیسک)  وسط افریقی ملک کیمرون کے شورش زدہ علاقے نارتھ ویسٹ آنگلوفون میں بار میں نصب دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ دھماکا باتیبو نامی علاقے میں ہوا، جہاں ایک بار کے اندر پولیس اسٹیشن کے قریب بم نصب کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے گروہ نے بار کو نشانہ بنایا کیونکہ پولیس اہلکار اکثر وہاں اکٹھے ہوتے تھے، تاہم دھماکے کے وقت کوئی اہلکار بار میں موجود نہیں تھا۔ تمام متاثرین عام شہری تھے جو اپنے دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزار رہے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
  • خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
  • کراچی، پوش علاقے کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے مرد و خاتون کی لاشیں برآمد
  • لاہور:علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منشیات اسمگلر گرفتار
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • بلوچستان: کیچ میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک، 5 جوان شہید
  •  کیمرون : دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ایک شخص ہلاک‘ 4زخمی
  • کلفٹن میں پولیس سے مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار