موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق محکمہ تعلیم پنجاب کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں اضافے سے متعلق خبروں پر وضاحت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا پر موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چھٹیوں میں کوئی مزید توسیع نہیں کی گئی ہے۔
محکمہ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ سردیوں کی چھٹیوں کے خاتمےکے بعد پیر سے تعلیمی ادارے کھلیں گے۔ محکمہ تعلیم نے مزید کہا کہ والدین اور طلبہ کو ان افواہوں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے جو تعطیلات میں اضافے کے حوالے سے گئیں۔
دوسری جانب سیکرٹری سکولز ااینڈ ایجوکیشن خالد نزیر وٹو نے بھی کہا کہ سکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں بالکل اضافہ نہیں ہو رہا ہے۔
یاد رہے محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں تعطیلات 20 کے بجائے 23 دسمبر سے ہوں گی تاہم بعد ازاں محکمہ تعلیم پنجاب نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر سے 10 جنوری تک ہوں گی۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی کردی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ تعلیم پنجاب تعطیلات میں اضافے موسم سرما کی کی تعطیلات
پڑھیں:
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے بالائی علاقوں سمیت شمال مشرقی پنجاب میں بارشوں کا سلسلہ آج رات بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کردی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کشمیر ، خیبر پختونخوا ، اسلام آباد ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں موسلا دھار بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عوام الناس کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ جبکہ پنجاب اور کے پی میں نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے۔
ملک بوستان کی اسلام آباد میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈالر کے ریٹ پر گفتگو
مزید :