شمالی وزیرستان :سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 9 خوارج ہلاک،2گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی پر 2 الگ الگ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار کرلیے گئے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے دونوں کارروائیاں 11 اور 12 جنوری کی درمیانی شب کی گئیں، شمالی وزیرستان کے علاقے دوسیلی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے جبکہ 2 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن شمالی وزیر ستان کے علاقے ایشام میں کیا، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے 3 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، یہ خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی سرگرم رہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی خارجی دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے کلیرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے شمالی وزیرِ ستان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکاروں کی پذیرائی کرتے ہوئے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، دہشت گردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے افسران اور اہلکار ملک کی سلامتی کے لیے دن رات مصروف عمل ہیں، پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں پر صدر مملکت آصف زرداری نے سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائی کررہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنتہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے ڈیر اسماعیل خان کے ایک علاقے میں آپریشن میں 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔
اس کارروائی سے 3 روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 19 خوراج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا جبکہ آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا تھا کہ پشاور متنی آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، مہمند بائیزئی آپریشن میں بھی 8 دہشت گرد مارے گئے، کرک آپریشن میں 3خوارج دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 19خوراج دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سکیورٹی فورسز کے تین جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 کمانڈرز سمیت 9 دہشت گرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دہشت گردوں کو ہلاک سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ا ئی ایس پی ا ر دہشت گردی کی شمالی وزیر الخوارج کے فائرنگ کے کے مطابق فورسز کی خوارج کے کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے: مشعال ملک
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت دہشت گردی کر رہا ہے، بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا خوفناک پلان تیار کیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ بھارت ایجنسی ’را‘ نے کروایا ہے، اس سے قبل پٹھان کوٹ اوردیگر واقعات بھی انڈین ایجنسیز نے کرائے، جعفر ایکسپریس ہو یا گجرات کے واقعات ہوں سب میں بھارت ملوث رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کے پاس صرف ٹورازم کا شعبہ رہ گیا تھا وہ بھی ان سے چھین لیا گیا، کشمیریوں کی روایت ہے انہوں نے کبھی اپنے مہمانوں اور سیاحوں کو نقصان نہیں پہنچایا، کشمیریوں نے کرفیو کے دوران سیاحوں کو اپنے گھروں میں رکھا، خود کشمیری بھوکے رہے اور سیاحوں کو کھانا کھلایا، مودی سرکار بہانہ بنا کر جنگ چھیڑنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بغیر ثبوت کے بھارت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ توڑا ہے، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا قابل مذمت ہے، بھارتی اقدام سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔
مشعال ملک نے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں اور سکھوں سمیت اقلتیں محفوظ نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، اقوام متحدہ اور عالمی برادری بھارتی ہٹ دھرمیوں پر آواز اٹھائیں۔
Post Views: 3