UrduPoint:
2025-11-05@02:24:51 GMT

زندگی کا مقصد

اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT

زندگی کا مقصد

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جنوری 2025ء) کسی بھی معاشرے میں زندگی کے کئی مقاصد ہوتے ہیں۔ کچھ افراد کی دلچسپی اس میں ہوتی ہے کہ دنیاوی سہولتوں کو حاصل کیا جائے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ اور دولت اکھٹی کرنے کے لیے دوسروں کے حقوق کو غصب کیا جائے۔ بدعنوانی، غبن اور رِشوت کے ذریعے اپنا معیارِ زندگی بڑھایا جائے۔

مُتوسط طبقے کی زندگی کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اپنی محدود آمدنی میں زندگی گزاری جائے۔ نچلے طبقوں کی زندگی کا مقصد دو وقت کی روٹی کا حصُول ہوتا ہے۔ اس ماحول میں چند افراد ایسے ہوتے ہیں جو ناانصافی کو برداشت نہیں کرتے ہیں اور ماحول کو بدلنے کے لیے اپنی فکر اور سوچ کے ذریعے لوگوں میں شعور پیدا کرتے ہیں اور غربت اور افلاس کی زندگی مثالی کردار بن جاتی ہے۔

(جاری ہے)

امریکہ کے نسل پرست معاشرے میں افریقہ سے لائے ہوئے غلاموں کے ساتھ جس نفرت اور تعصب کا سلوک کیا گیا وہ پوری انسانیت کی تذلیل تھی۔ امریکہ کی آزادی کے بعد بھی اِنہیں مساوی مقام نہیں دیا گیا۔ جب خانہ جنگی کے بعد غلامی کا خاتمہ ہوا تب بھی اِنہیں ملازمت کے لیے دَربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑیں۔ اُنیسویں صدی میں افریقی رہنماؤں نے کچھ منصوبہ بندی کی تا کہ افریقیوں کی معاشی اور سماجی حالت بہتر ہو۔

یہ مہم چلائی گئی کہ افریقی نوجوانوں کو مُختلف ہُنر اور پیشہ ورانہ علوم سکھائیں جائیں۔ تا کہ وہ خودمختار ہو کر اپنی زندگی گزار سکیں۔ یہ کوشش بھی کی گئی کہ کچھ زمین حاصل کر کے اُسے کھیتی باڑی کے لیے استعمال کیا جائے۔ کیونکہ افریقیوں پر یہ تنقید کی جاتی تھی کہ سفید فاموں کے مقابلے میں وہ تہذیبی طور پر کم تر تھے۔ اس لیے یہ منصوبہ بنایا گیا کہ سفید فام لوگوں کے ساتھ مِل کر رہنا چاہیے تا کہ وقت کے ساتھ وہ تہذیبی طور پر بھی وہ برابر ہو جائیں۔

افریقی رہنما اس بات کے مخالف تھے کہ سفید فاموں کے خلاف کوئی مزاحمتی تحریک چلائی جائے کیونکہ سفید فام طاقتور تھے۔ ریاست اُن کے ساتھ تھی۔ جب کہ افریقی بےیار و مددگار تھے۔ اس لیے اُن کی تحریک کا خاتمہ یقینی تھا۔ اس ماحول میں جس افریقی رہنما نے اُن میں نیا جذبہ پیدا کیا اور افریقی شناخت دی وہ ولیم ایڈورڈ ڈو بوائس William Edward Du Bois کی شخصیت تھی۔

وہ سیاہ فام امریکی دانشور اور فلسفی تھے۔ انہیں اعلیٰ تعلیم کے لیے برلِن یونیورسٹی میں دو سال کا وظیفہ دیا گیا، جہاں انہوں نے جرمن فلسفہ اور ادب کا مطالعہ کیا۔ امریکہ واپسی پر انہوں نے Harvard یونیورسٹی سے فلسفے میں Ph.

D کی ڈگری حاصل کی۔

ڈو بوائس افریقی کمیٹی کی مختلف تحریکوں میں بھی شامل رہے۔ اُنہوں نے اندازہ لگایا کہ صرف سیاسی تحریکوں کے ذریعے افریقیوں کی حالت کو نہیں بدلا جا سکتا ہے۔

اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ ان میں تاریخی اور فلسفیانہ سوچ کو پیدا کیا جائے۔ انہوں نے اپنی کتابوں کے ذریعے افریقیوں میں شناخت کا نیا جذبہ پیدا کیا۔ The Souls of Black Folk اور Talented Tenth وغیرہ، ان کی چند مگر اہم کتابیں میں ہیں۔

ڈو بوائس کی سیاسی اور علمی سرگرمیوں کی وجہ سے امریکی حکومت ان سے ناراض ہو گئی تھی۔ سابق امریکی صدر Theodore Roosevelt نے FBI کے ایجنٹوں سے کہا کہ اس شخص پر نظر رکھو کیونکہ یہ کمیونسٹ ہے۔

اس کے بعد ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا جو انہیں آٹھ سال بعد واپس دیا گیا۔

اس کے بعد ہی ڈو بوائس نے پہلی مرتبہ افریقی مُلکوں کا دورہ کیا۔ وہاں وہ دیہاتوں اور گاؤں میں پھرتے رہے اور اپنی افریقی شناخت کو تلاش کرتے رہے۔ ان کو پورا اندازاہ تھا کہ جب تک افریقیوں میں اتحاد پیدا نہیں ہو گا وہ امریکی سامراج سے نجات حاصل نہیں کر سکیں گے۔

ان کی سیاسی حیثیت کو دیکھتے ہوئے روسی حکومت کی جانب سے انہیں لینن پرائز دیا گیا۔ انہوں نے لندن میں افریقی مُلکوں کی کانفرسیں کرائیں۔ یہ وہ وقت تھا کہ جب دوسری عالمی جنگِ کے بعد افریقی ممالِک آزاد ہوئے تھے اور اُن میں قوم پرستی کا جذبہ تھا جس کے ذریعے وہ سامراج کے ماضی سے آزاد ہونا چاہتے تھے۔

گھانا کے صدر کوامے انکروما نے انہیں اپنے ہاں بلایا تا کہ ڈو بوائس ان کی نگرانی میں افریقی تاریخ اور کلچر کو افریقی نقطہ نظر لکھیں۔

انہوں نے encyclopedia of Africans لکھنے کا منصوبہ، جو اُس کی زندگی میں تو پورا نہیں ہوا، مگر بعد میں اسے افریقی مورخوں نے مکمل کیا۔ امریکی حکومت نے اِن کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور اُن کی امریکی شہریت منسوخ کر دی۔ اس کے بعد انہیں گھانا کی شہریت دی گئی اور 92 سال کی عمر میں اُن کی وفات ہوئی اور ریاست کی جانب سے اُن کی تدفین کی گئی۔

ڈو بوائس نے اپنے لیے تو کچھ حاصل نہیں کیا اور اپنا سارا وقت افریقی کمیونٹی کے حقوق کے حصول کے لیے استعمال کیا۔

اُنہوں نے جو کچھ علمی سرمایہ چھوڑا تھا وہ آج تک امریکی افریقیوں کے لیے رہنمائی کا باعث ہے اور تاریخ میں اُن کا نام اور اُن کے کارنامے زندہ رہیں گے۔

ڈو بوائس کے بعد امریکہ کی افریقی کمیونٹی میں کئی رہنما آئے جن میں میلکم ایکس اور مارٹن لوتھر کِنگ شامل ہیں۔ دونوں کے قتل کے بعد افریقی امریکی کمیونٹی رہنماؤں سے محروم ہو گئی تھی اور آج تک امریکہ کی جمہوریت میں افریقیوں کو مساوی مقام نہیں مِلا ہے۔

نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں افریقی کہ افریقی ڈو بوائس کی زندگی انہوں نے کے ذریعے افریقی م کیا جائے دیا گیا کے ساتھ کہ سفید ا نہیں کے لیے کے بعد

پڑھیں:

روس اور چین بھی ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا انکشاف

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے علاوہ روس اور چین بھی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس نیوز کے پروگرام 60  منٹسکو دیے گئے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس تجربات کر رہا ہے، چین بھی کر رہا ہے، لیکن اس پر بات نہیں کی جاتی۔

یہ بیان انہوں نے اس وقت دیا جب میزبان نورا اوڈونیل نے کہا کہ صرف شمالی کوریا ایٹمی تجربات کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے 3 روز قبل امریکی فوج کو 30 سال بعد دوبارہ ایٹمی تجربات بحال کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: نائیجیریا نے عیسائیوں کا قتل عام نہ روکا تو فوجی کارروائی کریں گے، ٹرمپ کی دھمکی

ٹرمپ نے مزید کہا کہ دیگر ممالک تجربات کر رہے ہیں۔ ہم واحد ملک ہیں جو تجربات نہیں کرتے اور میں نہیں چاہتا کہ ہم واحد ملک ہوں جو ایسا نہ کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ہمیشہ معلوم نہیں ہوتا کہ یہ ممالک اپنے تجربات کہاں کرتے ہیں۔

‘زبردست ایٹمی طاقت’

ٹرمپ نے واضح کیا کہ وہ ایٹمی ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہتے لیکن ان کا تجربہ ضروری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں۔ ان کے بقول، کیا یہ بات سمجھ میں نہیں آتی؟ آپ ایٹمی ہتھیار بناتے ہیں مگر ان کا تجربہ نہیں کرتے تو آپ کیسے جانیں گے کہ وہ کام کرتے ہیں یا نہیں؟

یہ بھی پڑھیے: ’حالیہ ہتھیاروں کے تجربات ایٹمی نہیں‘ ٹرمپ کے ایٹمی تجربات کے اعلان پر روس کا رد عمل

انہوں نے کہا کہ امریکا کے پاس ‘زبردست ایٹمی طاقت’ موجود ہے، جو کسی بھی ملک سے زیادہ ہے۔ روس دوسرے نمبر پر ہے، چین کافی پیچھے ہے، مگر پانچ سال میں وہ برابر ہو جائے گا۔ وہ تیزی سے ایٹمی ہتھیار بنا رہے ہیں، اور ہمیں اس کے بارے میں کچھ کرنا چاہیے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اتنے ایٹمی ہتھیار ہیں کہ دنیا کو 150 بار تباہ کر سکتے ہیں۔ روس کے پاس بھی بہت سے ہیں، اور چین کے پاس بھی جلد بہت زیادہ ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ایٹمی ہتھیار جنگ جوہری طاقت چین ڈونلڈ ٹرمپ روس

متعلقہ مضامین

  • دبئی میں ہزاروں ملازمتوں کے دروازے کھل گئے؛ جدید لیکن سستے اسکولوں کی تعمیر
  • مائیکرو پلاسٹکس ہماری روزمرہ زندگی میں خاموش خطرہ بن گئے
  • سپریم کورٹ: عدالت کا مقصد ماحولیات کا تحفظ یقینی بنانا ہے، اسٹون کرشنگ پلانٹس کیس کی سماعت
  • پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کا دوسرا روز
  • ’’اب تو فرصت ہی نہیں ملتی۔۔۔!‘‘
  • ’تمام سوشل میڈیا کریئیٹرز جہنم میں جلیں گے‘، اداکار زاہد حسین نے اپنے بیان کی کیا وضاحت کی؟
  • شاہانہ زندگی گزارنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرلی گئی
  • روس اور چین بھی ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • سکھر میں صفائی کا فقدان، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے، انتظامیہ غائب
  • حفیظ جمال نے زندگی محنت کشوں کے نام کر دی،حیدر خوجہ