خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کر دیئے۔
زرائع کے مطابق خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ الزامات بے بنیاد، من گھڑت اور پاکستان پر ملبہ ڈالنے کی کوشش ہے، افغانستان 2024 میں داعش کی بھرتیوں اور سہولت کاری کا مرکز رہا۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد گروپوں سے متعلق یو این مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ موجود ہے، گروپوں میں کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ اور داعش شامل ہیں، افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشت گرد گروپ آپریٹ کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عبوری حکومت دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرے، افغان سرزمین دوسرے ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
قائم مقام صدر کی مخیر حضرات اور عالمی اداروں سے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کی اپیل
قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ عوام، خصوصاً جنوبی پنجاب میں تباہ حال کمیونٹیز کی مدد کے لیے مخیر حضرات اور بین الاقوامی ڈونر ادارے آگے بڑھیں۔
انہوں نے زور دیا کہ بروقت امداد انتہائی ضروری ہے تاکہ مدد ان لوگوں تک پہنچ سکے جو سب سے زیادہ ضرورت مند ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت سیلاب متاثرین کے لیے عالمی امداد کی اپیل کیوں نہیں کر رہی؟
ایوانِ صدر میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ان کی بطور سینیٹر پہلی تعارفی ملاقات تھی۔ اس موقع پر ملک کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں قائم مقام صدر نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر خزانہ خیبر پختونخوا، ہمایوں خان سے بھی ملاقات کی۔ ہمایوں خان نے انہیں ملک میں پارٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سید یوسف رضا گیلانی سیلاب متاثرین قائم مقام صدر مدد کی اپیل