Nawaiwaqt:
2025-09-18@17:15:39 GMT

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی  میں قائم احتساب عدالت اسلام آباد میں  190 ملین پائونڈ ریفرنس  کا فیصلہ آج  بروز پیر سنائے جانے کا امکان  ہے۔ کیس کا فیصلہ بجا طور پر مستقبل کی سیاست کا فیصلہ کرے گا۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا فیصلہ سنائیں گے۔ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا۔ جبکہ آخری سماعت میں جج کی عدم دستیابی کے باعث کیس کا فیصلہ 13 جنوری تک  موخر کر دیا گیا تھا۔ کیس میں ملزمان سابق وزیراعظم  بانی پی ٹی آئی  عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف الزامات ہونے پر نیب نے ریفرنس دائر کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق 190 ملین پائونڈ کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کیس کی سماعت کریں گے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے چھٹیوں اور کورس کے باعث سماعت ملتوی کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیس کا فیصلہ 6 جنوری کو سنایا جائے گا۔ الزام ہے کہ ملزم  عمران خان اور ان کی اہلیہ نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی جانب سے حکومت پاکستان کو بھیجے گئے 50 ارب روپے کو قانونی حیثیت دینے کے عوض بحریہ ٹائون لمیٹڈ سے اربوں روپے اور سینکڑوں کنال مالیت کی اراضی حاصل کی۔ عمران خان پر یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے طے پانے والے معاہدے سے متعلق مبینہ طور  حقائق چھپا کر کابینہ کو گمراہ کیا۔ رقم 140 ملین پائونڈ تصفیہ کے معاہدے کے تحت موصول ہوئی تھی اور اسے قومی خزانے میں جمع کیا جانا تھا لیکن اسے بحریہ ٹائون کراچی کے 450  ارب روپے کے واجبات کی وصولی میں ایڈجسٹ کر دیا  گیا تھا۔
کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو جیل کی سزا ہوگی۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال سے بتا رہا ہوں خان صاحب کی پارٹی میں ان کے رشتے دار جیل میں قتل کی سازش کررہے ہیں۔ خان صاحب کی جان کو ان کے لوگوں سے خطرہ ہے، مقبول ہونے کا مطلب نہیں کہ خود کو آسمانی مخلوق سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے دھرنے، احتجاج نو مئی کو ریاست اور ریاستی اداروں کو پامال کیا۔ ہماری پولیس، ایف سی نے خون کی قربانی دی۔ پاکستان خطے میں نمایاں ہونے جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانی کا رنگ ہمارے پرچم میں نمایاں ہونے والا ہے۔ ہمیں ایک سپہ سالار ملے جن پر بین الاقوامی سطح پر دنیا اعتماد کرتی ہے۔ بیک ڈور ڈپلومیسی کے تحت آنے والے دنوں میں پاکستان خطے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ 20 جنوری پر آنکھیں رکھنے والوں کو ناکامی کا سامنا ہوگا۔ فوج کی قربانی قوم کو نظر آئے گی۔ حکومت کی تبدیلی کی افواہیں؟، جس پر تحریک انصاف تکیہ کررہی تھی اس کا فائدہ تحریک انصاف کو نہیں پاکستان کو ملے گا۔ مذاکرات کا سب سے بڑا حامی ہوں۔ مجھے عمران خان کی جیت یا ہار سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ان کی ہار سے مجھے پرابلم ہوسکتی ہے کہ ایک اچھا آدمی کس جگہ پر آگیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ حکومت اور تحریک انصاف چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں۔ مجھے سیاسی اور معاشی استحکام نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ہوا عمران خان کے نہیں پاکستان کے حق میں چل رہی ہے۔ کوئی بیرونی دبائو نہیں، ابھی بہت کچھ باقی ہے، ابھی کہانی شروع ہوئی ہے۔ تحریک انصاف کے لوگ اپنے لیڈر پر ناکردہ جرائم ڈال رہے ہیں۔ بحیثیت وزیر کہا تھا کہ سندھ کے پانی کا حساب ٹھیک نہیں۔ کوئی پارٹی جوائن نہیں کررہا نہ عمران خان سے کچھ چاہتا ہوں۔ عمران خان کو پانی کا گلاس چاہئے تو آدھی رات کو بھی جائوں گا۔ پشاور سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے، جیسے شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی ٹرسٹ ہیں۔ اور دنیا بھر میں فلاحی ادارے بنانے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے لیکن یہاں 190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں۔ فیصلہ کل متوقع ہے، فیصلہ بار بار کیوں ڈیلے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک ریاض کے اکاؤنٹس بیرون ملک سیل کردیے گئے تھے، ڈیل کے بعد ملک ریاض کا پیسہ پاکستان لایا گیا، جس کی کابینہ نے اجازت دی اور یہ پیسہ سپریم کورٹ اور اب حکومت کے اکاؤنٹس میں آیا، نہ کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں آیا۔ نیب کا کیس اس صورت میں بنتا ہے کہ پیسہ حکومت کا ہو یا پھر اس سے ذاتی فائدہ اٹھایا ہو، القادر ٹرسٹ ایک ایجوکیشن ٹرسٹ ہے۔ نیب ترامیم میں کابینہ کے فیصلوں کو استثنا دیا گیا ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دنیا بھر میں فلاحی کام کرنے والوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ 190 ملین کا ٹیگ لگا کر ٹرسٹی کو بدنام کرکے سزا دینے کی باتیں ہورہی ہیں، جبکہ کوئی گواہ موجود ہے اور نہ کوئی ٹھوس ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی فیصلہ مذاکرات سے نتھی نہیں کیا۔ 9 مئی اور 26 نومبر کے اسیران کی رہائی کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈیمانڈ ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ کیس کا فیصلہ تحریک انصاف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام

آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا ‘چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے، کارکن پوری قوت کے ساتھ پہنچیں ، تحریک انصاف اب کھل کر اپوزیشن کرے ورنہ سیاسی قبریں تیار ہوں گی

عمران نے کہاعدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں ترمیم متعارف کرائی گئی‘اقتدار کے لیے پی ٹی آئی کو کچلا گیا ‘پاکستان بنگلہ دیش اور نیپال جیسے حالات کی جانب بڑھ رہا ہے۔علیمہ خان نے صحافیوں سے گفتگو میں سابق وزیراعظم کا پیغام پہنچایا

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جاؤں گا تو یہ غلط فہمی ہے، یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا جو مرضی کرلیں غلامی قبول نہیں کروں گا، چاہتا ہوں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔یہ بات علیمہ خان نے توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ اگر آپ سمجھتے ہیں ہم ٹوٹ جائیں گے یہ آپ کی غلط فہمی ہے، ہم یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، جو مرضی کرلیں میں غلامی قبول نہیں کروں گا، یحیی خان نے بھی اپنے اقتدار کیلئے یہی کیا تھا پھر یہ ملک ٹوٹ گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ ایک شخص نے اپنے اقتدار کیلئے پی ٹی آئی کو کرش کیا، الیکشن ہوا عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، عدلیہ کو کنٹرول کرنے کیلئے 26ویں ترمیم لے آئے، میڈیا کو مکمل طور پر کنٹرول میں لیا گیا، رول آف لاء اور جمہوریت کا گلا گھونٹا گیا۔علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں اس دور میں سب سے کم سرمایہ کاری آئی ہے، پاکستان کا قرضہ ڈبل ہوگیا ہے آپ نے اس قوم کو مقروض کردیا ہے،  افغانستان کو دھمکیاں دے کر افغانوں کو پاکستان سے نکالا جارہا ہے، الیکشن سے پہلے پیش گوئی کی تھی پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی آج پیش گوئی کررہا ہوں پاکستان میں حالات بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کی طرف جارہے ہیں، ہم نے بات چیت کیلئے ہر راستہ اپنایا جھوٹی گواہیوں پر دس دس سال سزائیں دی جارہی ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی لیڈرشپ کو ہدایت کی ہے اب وقت ہے اصل اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کا اگر صحیح اپوزیشن نہ کی گئی تو آپ اپنی سیاسی قبریں کھودیں گے، دو تین سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا خواتین کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا جیلوں میں ڈالا گیا، پاکستان میں جو ظلم ہمارے ساتھ ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، عمران خان نے لیڈر شپ کو کہا ہے ڈر کے گھر میں بیٹھنے کا وقت نہیں، بانی نے کہا وہ چاہتے ہیں 27 تاریخ کے جلسے میں پوری قوم نکلے۔

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • 190 ملین پاؤنڈز؛ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کیس پر پی ٹی آئی متحرک
  • یزیدیت کے آگے سر نہیں جھکاؤں گا،عمران خان کادو ٹوک پیغام
  • ویڈیو لنک کسی صورت قبول نہیں، مقصد عمران خان کو تنہا کرنا ہے، علیمہ خان
  • اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میں ٹوٹ جا ئوں گا تو یہ غلط فہمی ہے ، عمران خان
  • سیلاب سے تقریباً 3 ملین لوگ متاثر ہیں، پاکستان کو مقامی وسائل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کرنی چاہیے، سینیٹر شیری رحمان
  • علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے، عمران خان کے جیل مسائل سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • بانی کے مطابق آپریشن حل نہیں ،مذاکرات کے ذریعے امن بحال کیا جائے،علی امین گنڈاپور
  • اسپین کا بڑا فیصلہ: اسرائیل کے ساتھ 825 ملین ڈالر کا اسلحہ معاہدہ منسوخ
  • کوویڈ کے دوران بابا نے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا تو ہمیں دھمکیاں موصول ہوئیں: تارا محمود