ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز گروانڈکردیئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
نئی دہلی (نیوزڈیسک )بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثے کے بعد تمام دھرو ہیلی کاپٹرز کو گراونڈ کر دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستان ایرو ناٹیکل لمیٹڈ کی جانب سے بھارت میں تمام تر ہال دھرو ہیلی کاپٹرز کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 5 جنوری کو بھارتی ریاست گجرات کے پوربندر بیس سے پرواز کے بعد بھارتی کوسٹ گارڈ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں پائلٹ سمیت عملے کے تینوں ارکان ہلاک گئے تھے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اس وقت حادثے کا شکار ہوا جب یہ چند سیکنڈ کے لیے کنٹرول سے باہر ہوا تھا، اس وقت یہ محض 200 فٹ بلندی پر تھا۔
واضح رہے کہ تباہ ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر بھارتی کمپنی ہندوستان ایروناٹیکل لمیٹڈ (ہال) نے ہی بنایا تھا، اسی قسم کے ایک ہیلی کاپٹر نے گزشتہ سال ستمبر میں بحیرہ عرب میں کریش لینڈنگ کی تھی، یہ ہیلی کاپٹرز 2002 سے بھارتی مسلح افواج میں مختلف سروسز کے لیے زیرِ استعمال ہیں۔
آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تاریخی کوہالہ پُل پر کشمیر بنے گا پاکستان کنونشن کا انعقاد
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھارتی کرکٹر یش دیال کا نابالغ لڑکی سے زیادتی کا معاملہ بھی سامنے آگیا
کراچی:خاتون سے زیادتی کے الزام کا سامنا کرنے والے بھارتی کرکٹر یش دیال پر نابالغ لڑکی سے زیادتی کا الزام بھی لگ گیا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلورو کے 27 سالہ فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف جے پور کے سانگانیر پولیس اسٹیشن میں زیادتی کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یش دیال نے نابالغ لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر جذباتی طور پر بلیک میل کرکے دو سال تک زیادتی کا نشانہ بنایا۔
یش دیال نے لڑکی کو کرکٹ کیریئر میں مدد کا لالچ دیکر سیتا پورہ کے ایک ہوٹل میں مدعو کیا جہاں لڑکی پر پہلا جنسی حملہ کیا گیا، تب لڑکی صرف 17 سال کی تھی۔
یاد رہے کہ اس سے قبل یش دیال کے خلاف خاتون سے زیادتی کی پہلی ایف آئی آر 6 جولائی کو غازی آباد کے اندرا پورم پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔
خاتون نے یش دیال دیال پر شادی کے بہانے جنسی استحصال کرنے کا الزام لگایا تھا۔خاتون کے مطابق انکی یش دیال سے ملاقات تقریباً پانچ سال قبل ہوئی تھی، اور دیال نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
خاتون نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ دیال شادی کی بات کو بار بار ٹالتا کرتا رہا اور آخر کار اسے معلوم ہوا کہ دیال دیگر خواتین کے ساتھ بھی ملوث ہے۔
یہ شکایت ابتدائی طور پر 21 جون کو چیف منسٹر کے آن لائن شکایت پورٹل کے ذریعے جمع کرائی گئی تھی۔