سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق جج پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کو چیلنج کر دیا۔
درخواست میں سابق جج لاہور ہائی کورٹ رانا زاہد محمود پر مشتمل الیکشن ٹربیونل پر اعتراض اٹھایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات اور القادر ٹرسٹ کیس کا آپس میں تعلق نہیں۔
سلمان اکرم راجہ نے درخواست میں کہا ہے کہ ایک ہی وقت میں ہائی کورٹ کے موجودہ اور سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل بنائے گئے۔
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ موجودہ ججز کے ساتھ سابق ججز پر مشتمل الیکشن ٹربیونل کی تشکیل عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ نے
پڑھیں:
الیکشن ٹریبونل نے مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذر داری مسترد کر دی
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی۔ الیکشن ٹربیونل کے سربراہ زاہد محمود نے پی پی 159 سے پی ٹی آئی کے مہر شرافت کی انتخابی عذرداری پر فیصلہ سنایا۔ ٹربیونل نے قرار دیا انتخابی عذرداری میں الیکشن ایکٹ 2017ء کے رول 144 کو پورا نہیں کیا۔ انتخابی عذرداری کے ہر صفحے پر دستخط موجود نہیں ہیں۔ بیان حلفی میں اوتھ کمشنرکی تصدیق والے صفحے پر نام اور والد کا نام موجود نہیں، اس لئے انتخابی عذرداری کو باقاعدہ ٹرائل کے لیے پیش نہیں کیا جا سکتا۔