میچ جیتنے کیلیے بڑے نام نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، بابر اعظم
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کیلیے بڑے نام والے نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔
بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 میں پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔
بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا کیونکہ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں والوں سے نہیں لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا مقصد ہوتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ویمنز ورلڈکپ: جنوبی افریقا اور بھارت پہلی مرتبہ ٹائٹل جیتنے کیلیے بےتاب
جنوبی افریقا اور بھارت آج پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کا ٹائٹل جیتنے کیلیے مدمقابل آئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب فائنل میں آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے کوئی ایک بھی ٹیم موجود نہیں ہوگی۔
بھارتی ٹیم اس سے قبل دو مرتبہ فائنل کھیل چکی ہے تاہم اسے دونوں مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جنوبی افریقی ٹیم نے پہلی مرتبہ ویمنز ورلڈکپ کے فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
سیمی فائنل میں انگلینڈ کو تاریخی شکست سے دوچار کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف ہی 69 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔
دوسری جانب بھارتی ٹیم نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کے خلاف ویمنز ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنایا۔
یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست سے دوچار کیا تھا۔