برازیل میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
برازیلیا: برازیل کی ریاست میناس جیرائس میں قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، جس میں شدید بارش اور تودے گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتے کی رات ایپاٹینگا شہر میں صرف ایک گھنٹے میں 80 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران تودے گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک 8 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیٹھانیا نامی علاقے میں مزید تباہی کے نتیجے میں ایک شخص لاپتا ہے۔
امدادی ٹیموں نے خطرناک حالات کے باوجود ایک خاندان کے 4افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کی۔
ریاست میناس جیرائس کے گورنر رومیو زیما نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی ہدایت دی ہے جب کہ ماہرین نے مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث مزید نقصانات کا خدشہ ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اتوار سے31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے اتوار سے31 جولائی کے دوران ملک میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
مون سون ہواؤں کے باعث اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
سندھ میں 30 اور31 جولائی کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
بلوچستان میں 29 جولائی کی رات سے 31 جولائی کے دوران شدید بارش متوقع ہے۔
سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔