Jasarat News:
2025-04-26@03:56:41 GMT
دنیا بھر میں انگریزی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان برقرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی( اسٹاف رپورٹر)دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں کی فہرست جاری کر دی گئی جس میں میں اردو کو دسواں نمبر دیا گیا ہے۔ پاکستان بیورو آف شماریات نے ملک بھر میں بولی جانے والی مادری زبانوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 89 ملین لوگ پنجابی کو اپنی مادری زبان کے طور پر بولتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دنیا میں تقریباً 7 ہزار کے قریب زبانیں بولی جاتی ہیں، دنیا بھر میں انگلش (انگریزی) سب سے زیادہ مشہور اور بولی جانے والی زبان ہے جسے 142.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: دنیا بھر میں
پڑھیں:
حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 25 اپریل 2025ء ) حکومتی ادارے کا مہنگائی کی ہفتہ وار شرح منفی 3.52 فیصد ہو جانے کا دعوٰی، رواں ہفتے کے دوران دالیں، انڈے، آلو سمیت 11 اشیاء مہنگی ہو گئیں، 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی میں ہفتہ وار کمی 1.92 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی منفی 3.52 فی صد کی سطح پر آ گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا جب کہ 18 اشیا کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی اور 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ زندہ برائلر مرغی 11.75 فیصد، گندم کا آٹا 5.68 فیصد سستا ہوا۔(جاری ہے)
اسی طرح لہسن 4.66 فیصد، کیلے 3.51 فیصد، پیاز 1.93 فیصد اور چاول 1.58 فیصد سستے ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے سرسوں کا تیل، ٹماٹر، بجلی اور ایل پی جی بھی سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔ مہنگی ہونے والی اشیا میں آلو 6.94 فیصد، انڈے 0.66 فیصد، نمک 0.51 فیصد مہنگا ہوا۔ اسی طرح گڑ، دہی، دال مسور، چنا، سگریٹ، کپڑے بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔