سوشل میڈیا پر اسلحے کی نمائش کرنے والا نوجوان گرفتار، وڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور:
راوی روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہاتھوں میں اسلحہ لہرانے اور اس کی ویڈیو بنوانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کر رہا تھا، ملزم مزمل نے سوشل میڈیا پر اسلحہ نمائش کی ویڈیو وائرل کی۔
راوی روڈ پولیس نے ملزم کو ٹرپل ٹو رائفل سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے راوی روڈ پولیس کو اسلحہ نمائش کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی پر شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: سی ویو پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والا شخص گرفتار، گاڑی ضبط
کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔
رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔
ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔