غزہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)متحدہ عرب امارات کے مزید تین قافلے امدادی سامان لے کر غزہ پہنچ گئے۔مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے تین امدادی قافلے مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے جو فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت فراہم کیے گئے۔ان قافلوں میں 35ٹرک شامل تھے جن میں 248.

9ٹن سے زائد امدادی سامان موجود تھااس میں 100ٹن سے زائد طبی سامان شامل ہے جن میں ڈائلیسز مشینیں، الٹراساؤنڈ ڈیوائسز،بحالی کے آلات، وہیل چیئرز، سانس لینے کے ماسک، طبی استعمال کے سامان اور مختلف قسم کی دوائیاں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ خوراک، پناہ کیلئے خیمے، آٹا اور دیگر ضروری اشیا بھی امداد کا حصہ ہیں، آپریشن الفارس الشہم 3 کے تحت غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والے امدادی قافلوں کی مجموعی تعداد 153تک پہنچ گئی ہے جو 2,391ٹرکوں پر مشتمل ہیں۔

(جاری ہے)

اب تک اس آپریشن کے تحت فلسطینی عوام کو 29,274ٹن سے زائد امداد فراہم کی جا چکی ہے، جس سے خاص طور پر غزہ میں سب سے زیادہ متاثرہ گروہوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔آپریشن کے نمائندے فاضل بن ارحمہ الشامسی نے بتایا کہ اس ہفتے 100ٹن سے زائد دوائیں، طبی آلات اور دیگر طبی سامان لے جانے والے کئی امدادی قافلے روانہ کئے گئے۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی

ابوظہبی(نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی بنا لی گئی۔

اماراتی نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی اور پبلک ہیلتھ سینٹر میں 5 سالہ معاہدہ ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے رپورٹس کے مطابق شدید گرمی، نمی اور فضائی آلودگی سے متعلق جدید ڈیٹا شیئر کیا جائے گا، ملک میں کہیں بھی شدید گرمی کی صورت میں عوام کو فوری ڈیجیٹل اطلاعات دی جائیں گی۔

گرمی سے متاثرہ علاقے میں موجود عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا، فوری آگاہی مہم سے کلائمٹ چینج کے اثرات کم کرنے میں مدد دے گی۔

متحدہ عرب امارات میں رواں سال اگست میں درجۂ حرارت 51.8 ڈگری تک پہنچا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای میں مئی اور اپریل بھی ریکارڈ گرم ترین مہینے قرار پائے تھے، یو اے ای میں دن 12:30 سے 3:30 بجے تک دھوپ میں کام کرنا ممنوع ہے۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • ایشیا کپ ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ؛ پاکستان متحدہ عرب امارات میچ کا ٹاس ہو گیا
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • ٹی20 ایشیا کپ: متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے دی
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
  • مظفرگڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے، سارا امدادی سامان لے گئے