Express News:
2025-04-26@01:47:27 GMT

کرم؛ 4 مورچے دھماکے سے تباہ، 10 بنکرز آج مسمار کیے جائیں گے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

ڈی آئی خان:

لوئر کرم میں 4 مورچے دھماکے سے تباہ کردیے گئے جب کہ 10 بنکرز آج مسمار کیے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق لوئر کرم میں مورچوں کی مسماری کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں  گزشتہ روز 4مورچوں کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا جب کہ  آج کی کارروائی کا ہدف 10 بنکرز کی مسماری رکھا گیا ہے۔  گزشتہ روز مورچوں کی مسماری کے موقع پر فورسز ،اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے لیے آج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ فریقین میں دونوں اطراف سے 5، 5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔  پولیس، ایف سی اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں بنکرز کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آج بالشخیل اور خار کے قریبی علاقوں میں بنکرز ختم کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ 25 سے 30 کلو میٹر کے علاقے میں 700 سے زائد بنکرز موجود ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق گزشتہ روز دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا۔ اس سلسلے میں جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کی مسماری

پڑھیں:

ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ

اسلام آباد:

  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ حل ہو گیا ہے اور  یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر وفاقی حکومت  پیش رفت نہیں کرے گی۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج یہ  فیصلہ ہوا ہے کہ نہروں کے معاملے پر  وفاقی حکومت  پیش رفت نہیں کرے گی، میں شکر گزار ہوں آج میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا۔

انہوں نے  بتایا کہ  دو مئی کو سی سی آئی کا اجلاس  ہو گا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ دریا=ں میں اتنا پانی نہیں کہ نئی نہروں کا منصوبہ بنایا جائے.

ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں بھی یہ  طے ہو گا کہ دریاؤں میں پانی نہیں تو  نئی نہریں بھی نہ بنیں۔ اگر صوبوں کا اتفاق رائے پیدا ہو جائے تب تو اس منصوبے کو سامنے لائیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو کہوں گا کہ مسئلہ حل ہو گیا ہے اور وفاقی حکومت نے ہمارا موقف مان لیا ہے لہذا  دھرنے ختم کیے جائیں۔

انہوں  نے کہا کہ نئی نہروں کا منصوبہ ختم ہو گیا ہے  اور شکر ہے کہ  سندھ  عوا م میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ جون 2024 میں نئی نہریں بنانے کا فیصلہ کیا، تب سے سی سی آئی کی میٹنگ نہیں ہوئی ، لوگوں میں بے چینی پھیل گئی، کچھ بیانات ایسے آ رہے تھے جیسے کوئی نئی نہر بن رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے کہا کہ اس وجہ سے ہم نے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ، ہم نے کہا جو فیصلہ ہوا وہ  غلط  اعداد و شمار پر ہوا، ہم نے  نہروں کی تعمیر کے معاملے پر آئینی طریقہ اختیار کیا۔

بھارتی جارحیت  سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ  نے  کہا کہ جو آج  قومی سلامتی کمیٹی میں  حکومت نے فیصلے کیے  پیپلز پارٹی اور قوم اس  کے پیچھے کھڑی ہے ، سند طاس معاہدہ بھارت ختم نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ہلاکتوں کے واقعے کی مذمت سب نے کی لیکن جو  بھارتی  حکومت کا ردعمل آیا اس کی بھی مذمت کرنی چاہیے،  بھارت نے  بغیر سوچے سمجھے بغیر ہی پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا شروع کردیا۔

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں بھارتی فورسز کی چھاپہ مار کارروائیاں، 2 مکان مسمار
  • مخبر کے تحفظ اور نگرانی کے کمیشن کے قیام کا بل سینیٹ میں پیش
  • تھائی لینڈ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ؛ تمام افسران ہلاک
  • غزہ: ملبے تلے لاپتہ افراد کی باوقار تجہیزوتکفین کی دلدوز کوشش
  • ںہروں کا مسئلہ حل، دھرنے ختم کیے جائیں، وزیر اعلیٰ سندھ
  • کرم میں فریقین کے تمام بنکرز گرا دیے گئے، آئی جی خیبر پختونخوا
  • قلات: سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکا، 4 افراد جاں بحق
  • اداکارہ ریکھا کی حویلی ’بسیرا‘ کی قیمت جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے
  • ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا،عدلیہ سمیت ہر ادارے کو تباہ کر دیا گیا،عمران خان
  • پوپ فرانسس کی آخری رسومات ہفتے کے روز ادا کی جائیں گی