کراچی: لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2025ء)لانڈھی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر علاقوں میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 3 افراد ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی بتائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی 6 نمبر فاروق مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش رات گئے جناح اسپتال لیجائی گئی۔
ایس ایچ او عوامی کالونی وکیل احمد نے بتایا کہ واقعہ عمیر نامی شخص کی شادی کی خوش میں کی گئی ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ مقتول کی شناخت 45 سالہ حمید کے نام سے کی گئی جسے سینے پر گولی لگی تھی واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ تو سب گھروں کو تالے لگا کر غائب ہوگئے تھے تاہم پولیس نے اس حوالے سے رات گئے چھاپے مار کارروائیوں کے دوران متعدد افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مقتول دولہے کا رشتے دار اور ایک ہی محلے میں رہتے ہیں۔(جاری ہے)
دریں اثنا اورنگی ٹائون چشتی نگر سوغات بیکری کے فائرنگ سے 20 سالہ حسیب زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران بازو پر گولی لگنے سے پیش آیا ہے جبکہ اقبال مارکیٹ پولیس واقعہ کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے ۔ بلدیہ حب ریور روڈ بوٹ مارکیٹ کے قریب فائرنگ 16 سالہ محب زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے طبی امداد کے لیے قریب ہی قائم مرشد اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران ٹانگ پر گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔سرجانی کے علاقے لیاری 36 حسینی مسجد کے قریب فائرنگ سے 19 سالہ رحیم زخمی ہوگیا جسے ریسکیو اہلکاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ دریں اثنا منظور کالونی کشمیر کالونی بلال مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 17 سالہ عاقب شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لیجایا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ نوجوان کو گولی سر پر لگی تھی ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے قریب فائرنگ زخمی ہوگیا جسے ریسکیو حکام فائرنگ سے ا ہے جبکہ کے دوران
پڑھیں:
’لیڈی ڈیانا کی بیٹی ہوں‘ مالک مکان اور پالتو بلی کو قتل کرنے والی حبیبہ نوید اسپتال منتقل
برطانیہ کے علاقے لیوشم، ساؤتھ ایسٹ لندن میں اپنے مالک مکان اور اس کی پالتو بلی کو قتل کرنے والی 35 سالہ حبیبہ نوید کو ذہنی صحت کی خرابی کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے اسپتال بھیجنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
لندن کی سینٹرل کریمنل کورٹ (اولڈ بیلی) میں مقدمے کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید نے وکیل کرسٹوفر براؤن کو 14 اگست 2024 کو اس گھر میں قتل کیا، جہاں دونوں ایک ساتھ رہائش پذیر تھے۔ بعد ازاں پولیس کو براؤن کی بلی ’اسنو‘ بھی مردہ حالت میں ملی، جس کے گلے پر چھری کے زخم تھے۔
’میں یسوع ہوں، میں نے شیطان کو شکست دی‘عدالت کو بتایا گیا کہ واردات کے بعد حبیبہ نوید نے اپنے بھائی سے کہا کہ وہ ’یسوع مسیح ہے‘ اور ’دنیا سے برائی ختم کرنے کے لیے بھیجی گئی ہے‘۔ پولیس کو بیان دیتے ہوئے اس نے کہا: ’کل رات شیطان نے مجھ پر حملہ کیا اور میں جیت گئی‘
یہ بھی پڑھیے زہریلے مشروم کھلا کر ساس، سسر سمیت 3 رشتہ داروں کا قتل، آسٹریلوی خاتون پر جرم ثابت
نفسیاتی بیماری کا شکارعدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ حبیبہ نوید کو پیرانوئڈ شیزوفرینیا ہے اور واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت بگڑ چکی تھی۔ وہ گزشتہ ایک سال سے دوا لینا بند کر چکی تھی، اور اسپتال میں داخل ہونے کے دوران بھی اس نے کئی بار پرتشدد رویہ اپنایا۔
غیر معمولی خیالات اور وہم}{استغاثہ کی وکیل کیری بروم نے بتایا کہ حبیبہ نوید خود کو لیڈی ڈیانا اور دودی فائید کی بیٹی تصور کرتی تھی اور یہ بھی دعویٰ کرتی تھی کہ وہ تابوتوں میں سوتی ہے اور ’یسوع نے اسے مردوں میں سے زندہ کیا‘۔
یہ بھی پڑھیے مرد نے پارٹنر اور اسکی 3 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کیا، لپ اسٹک سے دیوار پر اعتراف جرم تحریر کیا
حبیبہ نوید کے مطابق، اس نے اپنے مالک مکان کو ’برائی کا روپ‘ سمجھا اور تین بار ایک آواز نے اسے قتل کرنے کو کہا۔ اس نے پہلے براؤن کو پین سے مارا اور پھر گلا گھونٹ دیا۔ بعد ازاں اسے لگا کہ ’برائی کی روح‘ بلی میں منتقل ہو گئی، جس پر اس نے بلی کو بھی چاقو مار دیا۔
خاندانی خدشات اور اسپتال آرڈرحبیبہ نوید کے اہلِ خانہ نے واردات سے قبل اس کی ذہنی حالت پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے 111 پر کال کی اور ایمبولینس بھی بلائی، مگر بروقت مداخلت نہ ہو سکی۔ عدالت میں بتایا گیا کہ حبیبہ نوید چرس کا کثرت سے استعمال کرتی تھی، جس سے بیماری بڑھتی گئی۔
متاثرہ شخص کی شخصیت72 سالہ مقتول کرسٹوفر براؤن ایک وکیل، باس، اور ہمدرد انسان تھے۔ ان کے دفتر کی ایک ساتھی نے روتے ہوئے بتایا:
وہ ہمیشہ دوسروں کی مدد کو تیار رہتے تھے۔ وہ صرف ایک مقتول شخص نہیں تھے بلکہ ایک عظیم انسان تھے۔
عدالتی فیصلہجج سارہ منرو کے مطابق، 2 نفسیاتی ماہرین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ حبیبہ نوید کو شدید ذہنی بیماری ہے اور اسے اپنے مرض، علامات یا حقیقت کا کوئی ادراک نہیں۔ عدالت نے اسے مینٹل ہیلتھ ایکٹ کے سیکشن 37 کے تحت اسپتال بھیجنے کا حکم دیا، اور ساتھ ہی سیکشن 41 کے تحت ریسٹرکشن آرڈر جاری کیا، جس کے تحت حبیبہ نوید کو غیر معینہ مدت تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
برطانیہ پیرانوئڈ شیزوفرینیا جرم و سزا حبیبہ نوید دودی فائید کی بیٹی لیڈی ڈیانا کی بیٹی نفسیاتی امراض یسوع مسیح