2025-06-10@21:27:25 GMT
تلاش کی گنتی: 767

«زخمی ہوگیا جسے»:

    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> محراب پور(جسارت نیوز)دو ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی، بھریا سٹی پولیس کی حدود میں دالی رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاؤں پیر ماہی کے قریب دالی کے رہائشی 11 سالہ انصار کلہوڑوولد منٹھار کلہوڑو کی نعش ملی ہے جو نامعلوم گاڑی کی زد میںآکر جاں بحق ہوگیا نعش ضروری کارروائی بعد ورثاء حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی ہے، ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گاؤں پیر وتو کے پاس نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر سرمد راجپر ولد روش راجپر زخمی ہوگیا، پولیس کے مطابق زخمی کو اسپتال منتقل کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکلیں ٹکرانے پر پولیس اہلکار نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کر دیا اور فائرنگ کی زد میں آکر دوسرا نوجوان زخمی ہوگیا جبکہ عزیز آباد تھانے میں تعینات اہلکار موقع سے فرار ہوگیا۔ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی توحید کالونی میں پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 27 سالہ فہیم اور زخمی نوجوان کی شناخت 21 سالہ انس کے نام سے ہوئی اور زخمی نوجوان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ...
    ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز کراچی: ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان جمیز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطاب آج ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6100 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 52 ہزار 300 روپے ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 2 ہزار 40 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 61 ڈالر کم ہوکر 3339 ڈالر فی اونس ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی کا اجلاس شروع،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہےآل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 6100 روپے سستا ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 352300 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 5230 روپے کی کمی سے 302040 روپے ہو گئی ہے۔دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ سونے کی قیمت 61 ڈالر سے کم ہو کر 3339 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹو   نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اقتصادی سروے سے واضح ہوگیا کہ غلط حکومتی پالیسیوں سے کسان رل گیا۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ اقتصادی سروے نے حکومتی معاشی ناکامیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کا خاتمہ اولین ترجیح بنائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی حکومت کے کسان دشمن اقدامات کا نتیجہ ہے۔لیاقت بلوچ  نے کہا کہ زرعی شعبے کی ترقی کے اہداف حاصل نہ ہونا ناکام زرعی پالیسیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی اعلیٰ سطح وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارتی وفد کی پاکستان مخالف کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں، کیونکہ ان کا ایجنڈا مبہم اور ناقابل فہم تھا۔برطانوی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ بھارتی وفد کی آمد کا مقصد پاکستان کے خلاف بیانات اکٹھے کرنا تھا، مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ ان کے مطابق بھارتی وفد کی پوزیشن نہ صرف کمزور تھی بلکہ ان کا مقصد بھی کسی کو واضح طور پر سمجھ نہیں آیا۔شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد برطانوی حکام کو بھارت کی جانب سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور سفارتی چالوں...
    پاکستان کا چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ امریکی ویب سائٹ بلوم برگ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرےگا بلکہ علاقائی جھڑپوں میں زیادہ لچک بھی فراہم کرےگا۔ اسی طرح، ایچ کیو-19 میزائل دفاعی نظام پاکستان کی بیلسٹک میزائلوں سے دفاع...
    لندن: پاکستانی اعلیٰ سطح وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ برطانیہ میں بھارتی وفد کی پاکستان مخالف کوششیں ناکامی سے دوچار ہوئیں، کیونکہ ان کا ایجنڈا مبہم اور ناقابل فہم تھا۔ برطانوی دارالحکومت میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے بتایا کہ بھارتی وفد کی آمد کا مقصد پاکستان کے خلاف بیانات اکٹھے کرنا تھا، مگر وہ اس میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ ان کے مطابق بھارتی وفد کی پوزیشن نہ صرف کمزور تھی بلکہ ان کا مقصد بھی کسی کو واضح طور پر سمجھ نہیں آیا۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد برطانوی حکام کو بھارت کی جانب سے کیے جانے والے منفی پروپیگنڈے اور...
    — فائل فوٹو  منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔ پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔
    مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔پولیس کے مطابق گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے  بازار آئے تھے۔پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
    پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے جوانہ بنگلہ کے بازار میں سکیورٹی گارڈ کی مبینہ غفلت سے اچانک گولی چل گئی۔ رپورٹ کے مطابق پولیس حکام نے کہا کہ گولی لگنے سے ایک بھائی جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا، دونوں بھائی عید کی شاپنگ کرنے  بازار آئے تھے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی گارڈ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔
    عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کے سنت ابراہیمی ادا کرنے کےلیے پیشہ ور قصاب کو تلاش کرنا ایک بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے امسال جانوروں کی قربانی کے نرخ میں 30 سے 50 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ لیاقت آباد کے پیشہ ور قصاب بابو قریشی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ ہر علاقے میں الگ الگ ہیں۔ جانوروں کو ذبح کرنے کے ریٹ کا تعین اس کے وزن کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ پیشہ ور قصابوں نے عیدالاضحیٰ سے تین روز قبل بکنگ بند کردی ہے۔ عیدالاضحیٰ پر ہلکے وزن کے بڑے جانور کم ازکم نرخ 20 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 30 ہزار روپے سے زائد...
    قرض ادائیگی میں ہوشربا اضافہ، 6 سال میں سود 2 ہزار سے بڑھ کر 8600 ہزار ارب ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان کے قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کے بل میں بھاری اضافہ ہوگیا ہے اور 6 سال میں سود کی ادائیگیاں 2 ہزار ارب روپے سے بڑھ کر 8 ہزار 600 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ٹاپ لائن ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے بڑھتے قرضوں اور بلند شرح سود کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سود ادائیگیوں کا حصہ مجموعی قومی پیداوار میں دوگنا ہو کر تقریبا 8 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ مزید بتایا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی کی صدارت پر فائز ہوگیا۔پاکستان قرارداد 1988 کے تحت طالبان سے متعلق پابندیوں کی نگرانی کرے گا، پاکستان قرارداد 1373 کے تحت یو این انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب چیئر مقرر ہوا ہے۔پاکستان سلامتی کونسل کی غیر رسمی ورکنگ گروپس کی کو چیئرشپ بھی سنبھالے گا۔(جاری ہے) پاکستان دستاویزات اور پابندیوں سے متعلق امور میں رہنمائی کرے گا۔دفتر خارجہ کے مطابق تقرریاں پاکستان کی انسداد دہشتگردی کوششوں پر عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر ہیں، پاکستانی قوم کی عظیم قربانیوں کے اعتراف کے طور پر یہ کامیابی ان کے نام کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ...
    بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کے راج میں عید قرباں منانا جرم بن گیا، جہاں مسلمانوں کے مذہبی حقوق پر ڈاکا ڈالا جا رہا ہے۔ دہلی ہائی کورٹ میں مسلمانوں کے تہوار منانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی ہے، جو کہ مسلم دشمنی کی لہر کے دوران ہندوتوا نظریے پر عملدرآمد ہی کی ایک کڑی ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم کے بعد ہندوتوا ایجنڈے کے تحت بھارتی وکیل ونیت جندال کی جانب سے عدالتی کارروائی شروع کی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 7 جون کو ہونے والی عید قربان پر مسلمانوں کو جانور خصوصاً گائے ذبح کرنے کی بالکل اجازت نہ دی جائے۔ مودی کے...
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق منگھوپیر خیر آباد آمنہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ منیر اکبر کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ تیز رفتار کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا ۔ ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کار کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ کار بے قابو ہو کر الٹ بھی گئی تھی۔ حادثے میں راہگیر منیر زد میں آکر جاں بحق...
    ---فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے۔اسلام آباد میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آگئے ہیں، جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ 1948ء کے بعد رائے شماری سے متعلق جو ہوا اس کے بعد یہ سیز فائر لائن ہے، سیز فائر لائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہوجائے گا، شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں۔ اگر مذاکرات ہوئے تو بھارت سے تین پوائنٹس پر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948 کے بعد...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں ہم فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کوتباہ کرنےکاخواب دیکھارہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بےنقاب ہوگیا ہے،ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کےخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ذریعےخضدار میں بچوں کو شہید کرایا گیا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں...
    بھارت کی آبی دہشتگردی، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ کم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔ بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی امد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2 روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔ دوسری جانب...
    پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔ پی اے اے انتظامیہ کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ  کےدوبارہ تعمیر ہونے والے رن وےمنصوبے کی پیش رفت مئی کے ہدف 51 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ پی اے اے کی جانب سے بتایا گیا کہ کراچی رن وے 07L/25R اپ گریڈیشن منصوبہ 53 فیصد مکمل ہوچکا۔ درآمد شدہ ایئر فیلڈ لائٹنگ آلات کی پہلی کھیپ سائٹ پر پہنچا دی گئی۔ان آلات کے حوالے سے انجینئرز نے بیرون ملک تربیت بھی مکمل کی۔ جولائی 2024 میں شروع ہونے والا منصوبہ پلان کے مطابق جنوری 2026 میں مکمل ہونے کی قوی امید ہے۔ آٹھ اعشاریہ تین بلین روپے مالیت...
    سائنس دانوں نے دو پراسرار وقوعات (جنہوں نے لگاتار نو دنوں تک دنیا کو ہلا کر رکھا) کے معمے کو بالآخر حل کر لیا۔ ستمبر 2023 میں عالمی سیسمو میٹر (زمین کے نیچے ہونے والی حرکات کی پیمائش کرنے والا آلہ) پر کچھ عجیب چیز کی نشان دہی کی گئی۔ زمین میں ہر 90 سیکنڈ میں ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے اور یہ سلسلہ نو روز تک جاری رہا۔ ایک ماہ بعد یہ معاملہ دوبارہ پیش آیا۔ سائنس دانوں اس غیر معمولی ہونی کو اس وقت بالکل نہ سمجھ سکے۔ تقریباً ایک برس تک کی جانے والی سائنسی تحقیق کے بعد 2024 میں دو مطالعے شائع کیے گئے جن میں ان جھٹکوں کی وجہ دو بڑی لینڈ سلائیڈنگز کو قرار...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ شملہ معاہدہ فارغ ہوگیا اور ہم 1948 والی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں۔ اب لائن آف کنٹرول لائن کو سیز فائر لائن سمجھا جائے۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا خطرہ اب بھی موجود ہے، ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پہلے سے بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ’کشیدگی کے دوران بھارتی افواج پاکستانی شہریوں کیخلاف جنگی کی مرتکب ہوئیں‘ انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کی پالیسی برقرار رہنی چاہیے، افغانوں کو اپنے ملک میں جاکر بسنا چاہیے، کیوں کہ افغانوں کی ہماری سرزمین سے کوئی وفاداری...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ثابت ہوگیا پہلگام واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت دنیا کے سامنے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، بھارت نے ثبوت نہ دیے بلکہ جارحیت کا ثبوت دیا، پاکستان نے تناؤ کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی، امریکی صدر نے ثابت کیا وہ امن کے پیامبر ہیں، خطے میں سیز فائر پر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشکور ہیں۔ امریکا کی یومِ آزادی تقریب میں شرکت کے لیے وزیراعظم شہبازشریف امریکی سفارت خانہ پہنچے جہاں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سفارت خانہ آمد پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے میں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکا کے 249 ویں یوم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ادارہ شماریات کی دستاویز کے مطابق ملک میں ایک سال میں گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی جس کے بعد گدھوں کی مجموعی تعداد 59 لاکھ 38 ہزار سے  بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ایک سال میں بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا جس کے بعد بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 3 لاکھ88 ہزارکا اضافہ ہوا اور مجموعی تعداد 3 کروڑ27 لاکھ31 ہزارسے بڑھ کر3کروڑ31 لاکھ 19ہزارہوگئی جبکہ بکریوں کی تعداد میں 23لاکھ58 ہزارکا اضافہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی انتخاب پر فافن نے مبصر رپورٹ جاری کر دی ،ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کا ووٹ شیئر 41 فیصد سے بڑھ کر 59 فیصد ہوگیا جبکہ پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کا ووٹ شیئر 35 فیصد سے کم ہو کر 29 فیصد رہ گیا،مبصر رپورٹ کے مطابق ووٹر ٹرن آوٹ 50 فیصد تھا جو ضمنی انتخاب میں کم ہو کر 45 فیصد رہ گیا جبکہ جیت کا فرق 8,535 ووٹوں سے بڑھ کر 39,684 ووٹوں تک جا پہنچا۔ فارم 47 رات 1.15منٹ پر پر مکمل کیا گیا جو قانونی حد2.00 بجے سے قبل تھا۔خواتین کا ٹرن آوٹ 47 فیصد سے کم ہو کر 39 فیصد اور...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) قومی شاہراہ پر منی ٹرک درخت سے ٹکرانے سے ڈرائیورجاں بحق جبکہ اسکا ساتھی زخمی ہوگیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق حادثہ اڈا دادفتیانہ کے قریب ڈرائیورکو نیند آجانے کے باعث پیش آیا جس سے منی ٹرک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے لگے درخت سے ٹکرا گیا،حادثہ کے نتیجہ میں ڈرائیور نصیر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی عادل زخمی ہوگیا ،جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔\378
    شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں نوعمر لڑکے سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی مانسہرہ کالونی موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں نوعمر لڑکا زندگی کی بازی ہار گیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی. اس حوالے سے ایس ایچ او شرافی گوٹھ راؤ خالد نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے لڑکے کی شناخت 11 سالہ شام ولد ویرمال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ واٹر ٹینکر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا تھا، حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ تاہم، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ فرار ہونے والے...
    کراچی: عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور ہوشربا قیمتوں کے باعث سونا عوام کی دسترس سے بتدریج دور ہوتا جارہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 10ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 357ڈالر کی سطح پر آنے سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا ۔ 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1ہزار روپے کے مزید اضافے سے 3لاکھ 54ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 857روپے بڑھ کر 3لاکھ 3ہزار 583روپے کی سطح پر آگئی۔  اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 130روپے کے اضافے سے 3ہزار 586روپے اور دس گرام...
    اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں! یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔...
    نواز شریف : فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک ابھر کر سامنے آیا۔لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنھوں نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں، اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قرار دادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔نواز شریف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کے اقدامات کے معیشت اور سیاست پر اچھے...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 02 جون 2025ء ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاسی قیادت اور جماعتیں طلبہ یونینز کی بحالی میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ ملک بھر کے طلبہ اپنے جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے متحد ہوجائیں،لیاقت بلوچ نے اسلامی جمعیت طلبہ جنوبی پنجاب کی لیڈرشپ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی محاذ پر کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات کے جہوری حقوق کی بحالی سے قومی سیاست کو تازہ دم، محب وطن، باصلاحیت قیادت میسر آئے گی۔جماعتِ اسلامی نے آئی جے آئی اتحادی حکومت کے ذریعے پنجاب میں طلبہ یونینز کے انتخابات کروائے لیکن متحدہ مجلسِ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2025ء)امیر جماعت اسلامی پنجاب محمد جاوید قصوری نے بنگلہ دیشی سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے ایک اور ظلم و جبر کے دور کا خاتمہ ہوگیا ہے، جماعت اسلامی پر پابندی کا خاتمہ ظلم کی طویل سیاہ رات کے خاتمے اور نئی صبح کے طلوع ہونے کی نوید ہوگا، جماعت اسلامی کے اکابرین نے ہر دور میں، ہر جگہ اور ہر ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کیا ہے اور اس کی پاداش میں صعوبتیں برداشت اور قربانیاں بھی دیں ہیں،ہم بنگلہ دیش جماعت اسلامی کی پر عزم قیادت و کارکنان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا...
    ---فائل فوٹو  کسان اتحاد کے صدر خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ آج کسان تباہ و برباد ہوگیا ہے اور حکومت سچ بولنے پر تیار نہیں ہے۔خالد کھوکھر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا تھا وہ گندم کے کاشتکار کا نقصان ہونے نہیں دیں گی، چند لوگوں کو پیکیج دینے سے کاشتکار کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔اس سے قبل اپنے ایک بیان میں خالد کھوکھر نے کہا تھا کہ کسان اور کاشتکار کا گلا دبا دیا گیا ہے، آئندہ سال ہم احتجاجاً کم گندم کاشت کریں گے، ہمیں پنجاب حکومت کا پیکج نہیں چاہیے۔ 15 ارب روپے کا اعلان کر کے کسانوں کا مذاق اڑایا گیا:خالد کھوکھرصدر پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر...
    لاہور (نیوز ڈیسک) کہیں گرمی کا قہر رہا، کہیں برفباری کا سحر طاری ہوگیا۔ مانسہرہ کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری ہوئی جس کے باعث جون میں جنوری کے نظارے دیکھنے کو مل گئے، بٹہ کنڈی، جل کھڈ، بیسر اور دیگر پہاڑوں پر بھی سفیدی چھا گئی، موسم مزید سرد ہو گیا، آئندہ 24 گھنٹے تک مزید برفباری کی پیشگوئی کر دی گئی۔ بالائی علاقوں میں بادلوں کی بھی انٹری ہوگئی، بالاکوٹ، ناران، کاغان میں جم کر بارش ہوئی، مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی گئی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کا امکان پیدا ہوگیا۔ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار...
    کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی  مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی سے 3لاکھ 47ہزار 200روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200روپے گھٹ کر 2لاکھ 97ہزار 668روپے کی سطح پر آگئی۔ علاوہ ازیں فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی سے 3ہزار 356روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی سے 2ہزار 962روپے...
    سٹی42:  کراچی میں "بڑے ٹرک" کی ٹکر کا ایک اور سنگین حادثہ ہو گیا۔  گورنمنٹ کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر سمیت 5 افراد  سڑک کے حادثات میں جاں بحق ہوگئے۔ لانڈھی فیوچر کالونی میں ٹریلر کی ٹکر سے گورنمنٹ ابراہیم حیدری کالج کے اسسٹنٹ پروفیسر 35 سالہ افتخار احمد شدید زخمی ہو گئے، بروقت طبی امداد نہ مل سکی جس سے وہ فوت ہوگئے، افتخار احمد چار بچوں کے والد تھے۔ وہ صبح گھر سے کالج جانے کے لیے نکلے تھے، حادثے کا ذمہ دار ٹریلر ڈرائیور فرار ہوگیا۔ میدیا رپورٹس مین بتایا گیا کہ حادثہ کے بعد زخمی استاد ٹرک کے نیچے دبے ہوئے اپنا نام پتہ بتاتے رہے، اس دوران طبی امداد تاخیر سے ملی، انہیں بچایا نہ جا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 400 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار200 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 14ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 3ہزار 288ڈالر کی سطح پر آگئی۔ دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 400روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی، اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 200 روپے کم ہو کر 2لاکھ 97 ہزار 668 روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 24روپے کی کمی کے بعد 3ہزار 356روپے اور 10 گرام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے جون 2025 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی۔ لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں ماہ جون کے لیے کمی کر دی گئی جبکہ اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 62 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔ قیمت میں کمی کے بعد 11.8 کلوگرام کے گھریلو سیلنڈر کی نئی قیمت 2,838 روپے مقرر کی گئی ہے، جو گزشتہ ماہ 2,892 روپے تھی۔ اس طرح ایک سیلنڈر کی قیمت میں 54 روپے 60 پیسے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اوگرا کے مطابق یہ نئی...
    کراچی میں چند گھنٹوں کے درمیان مختلف حادثات میں 4 افراد کی جان چلی گئی۔کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط پر ڈبل کیبن گاڑی کی ٹکر سے آن لان فوڈ ڈیلیوری کا موٹرسائیکل رائیڈر مرتضیٰ جاں بحق ہوگیا۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔ تین تلوار کے قریب کارکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوارجاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جام صادق پل اور کارساز کے قریب بھی حادثات میں 2 موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگئے۔
    پانچویں جماعت کے طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ننھا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں اسکول پرنسپل کے مبینہ تشدد سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں جماعت کے طالبعلم اتحاد ولد خیال مت خان کو اسکول اسمبلی کے دوران پرنسپل وقار احمد نے معمولی سی بات پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ننھا طالبعلم شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی طالب علم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی ٹیرف پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے اثرات، پاکستان میں آئی فون کی قیمتیں 10 لاکھ روپے سے اوپر جانے کا خدشہ ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق جمعے کے روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اور امریکا کے تجارتی نمائندے کے درمیان رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں کے درمیان ویڈیو کانفرنس پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر دونوں فریقین نے تعمیری ماحول میں اپنے نکتہ نظر کا تبادلہ کیا جبکہ دونوں ملکوں کے درمیان آئندہ چند ہفتوں میں تکنیکی سطح پر تفصیلی مذاکرات پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا دونوں ملکوں نے مذاکرات کو جلد از...
    — تصویر بشکریہ پی ٹی وی صدر ہیومن رائٹس فورم فار کشمیر سید نذیر گیلانی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر دنیا کے طاقتور جنرلز میں شمار ہوگئے ہیں۔راولپنڈی میں سید نذیر گیلانی سے کشمیری صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران  نذیر گیلانی نے کہا کہ دنیا نے کشمیر کے بارے بھارتی موقف کو مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر کے حل کےلیے پاکستان کو موجودہ حالات کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کا محاسبہ کرے: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امن چاہتا ہے، عالمی برادری کو بھارت کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی کئی قراردادیں منظور...
    پاکستان کے پہلے اسٹیٹ آف آرٹ ’نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ قائم کردیا گیا ہے۔ جمعرات کے روز وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر فار ارلی ایجوکیشن میں انرولمنٹ مہم کا آغاز کردیا ہے، مریم نواز شریف نے پری اسکول بیل بجا کر سینٹر آف ایکسی لینس فار’ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن‘ کا باقاعدہ آغاز کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ اسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نواز شریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نوازشریف سینٹر آف ایکسی لینس فار ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کی آفیشل یونیفارم کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کمسن بچوں...
    کراچی: شہر قائد کے مضافاتی علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ہوا کا بگولا دیکھا گیا، جس نے شہریوں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر واقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں جن میں بگولے کو زمین سے آسمان کی طرف اٹھتے دیکھا جا سکتا ہے تاہم بگولا کچھ دیر بعد ہی غائب ہوگیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ ہوا کا دائرہ اچانک نمودار ہوا اور کچھ دیر بعد غائب ہوگیا، پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا۔ واقعے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اورکیپٹن (ر) صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ دوبارہ طے ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے، جنید کا جس فیملی میں رشتہ طے ہوا ہے وہ لاہور میں قیام پذیر ہے۔ جنید صفدر کے رشتہ کی بات تقریباً ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی۔ واضح رہےکہ اس سے قبل 2021 میں جنید صفدر کی عائشہ سیف سے شادی ہوئی تھی لیکن پھر اکتوبر 2023 میں جنید نے اہلیہ سے علیحدگی کی تصدیق کی تھی۔ برطانیہ سے تعلیم مکمل کرنے والے جنید صفدر اب لاہور میں مقیم ہیں۔ Post Views: 3
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کا رشتہ ایک بار پھر طے ہوگیا، کیپٹن(ر)صفدر کے بیٹے جنید صفدر کا رشتہ سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے صدر نواز شریف کے عزیزوں میں طے ہوا ہے،ذرائع کے مطابق جنید صفدر کا رشتہ جہاں طے ہوا ہے وہ فیملی لاہور میں قیام پذیر ہے۔جنید صفدر کا رشتہ عثمان جاوید کی بیٹی سے طے پایا ہے جو کہ جاوید شفیع کے بیٹے ہیں جو نواز شریف کے فرسٹ کزن ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نواز، مریم اور جاوید شفیع سمیت اہل خانہ نے بدھ کو ماڈل ٹاﺅن میں سابق کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران "رشتہ طے پا گیا اور جلد ہی منگنی ہو...
    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی مہران ٹاؤن معراج مسجد کے قریب کارخانے میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے  جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 45 سالہ افضل کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کارخانے میں کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔  اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ساڑھے گیارہ طوری بنگش چوکی کے قریب گھر میں نوجوان کو کرنٹ لگ گیا جسے فوری طور...
    ہندوستان سے اتحاد کا اعلان، خارجی نور ولی بے نقاب ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) نور ولی خارجی کا ہندوستان اور غیر مسلم ملکوں کے ساتھ مل کر اسلامی جمہوریہ پاکستان پر حملوں کا اعلان ایک ایسا جرم ہے، جس کی اجازت نہ اسلام دیتا ہے ،نہ اخلاقی طور پر درست ہے ،نہ ہی دنیا کے رائج قوانین اسے درست سمجھتے ہیں۔نور ولی خارجی نے ہندوستان سے معاہدے کی دلیل یہ دی ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے غیر مسلموں سے معاہدہ کیا تھا، لیکن نو رولی خارجی یہ بات چھپا گیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کافروں پر حملوں کے لیے دوسرے غیر مسلموں سے معاہدہ...
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 28 مئی ۔2025 )اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ جب غزہ میں فلسطینیوں کا ہجوم ایک نئے امدادی مرکز کی جانب لپکا تو عارضی طور پر کنٹرول سے باہر ہو گیا ادھر حماس نے تقسیم کے طریقہ کار کو ناکام قرار دیا ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق نیتن یاہو نے ایک خطاب میں کہا کہ ہم نے اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ ایک منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت امداد کنٹرول شدہ مقامات پر تقسیم کی جا رہی ہے، یہاں ایک امریکی کمپنی فلسطینی خاندانوں میں خوراک تقسیم کر رہی ہے کچھ دیر کے لیے کنٹرول کھو بیٹھے تھے تاہم خوش قسمتی سے ہم نے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈاکوؤں کا پیچھا کررہی تھی کہ ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ترجمان پولیس نے بتایاکہ اہلکاروں پر فیض آباد میٹرو اسٹیشن کے قریب پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں اے ایس آئی سدھیر احمد عباسی جاں بحق اور اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن جاری ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنے 27 برس مکمل، یومِ تکبیر پر آج ملک بھر...
    وفاقی دارالحکومت میں فیض آباد کے قریب ڈکیتوں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار سدھیر احمد عباسی شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ فیض آباد میٹرواسٹیشن کے پاس پیش آیا۔ جس میں مسلح ڈکیتوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سدھیر احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ کنسٹیبل جعفر جہانگیر شدید زخمی ہوگیا ہے۔ سی آئی اے اسلام آباد پولیس کی ٹیم ڈکیتوں کی گرفتاری کے لئے پیچھا کررہی تھی، جس پر نامعلوم ملزمان نے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔
    پشاور: خیبرپختون خوا کے مختلف شہروں میں شدید بارش اور ژالہ باری ہوئی، گلیاں پانی سے بھر گئیں، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ دیر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش اور ژالہ باری ہوئی، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا، دیر لوئر میں تیز بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی پیدا ہوگئی اور بارش کے سبب بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی ہے، شدید گرمی کے بعد کالی گھٹائیں چھا گئیں پھر بارش ہوئی اور موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے ساتھ اندھیرا بھی چھایا رہا۔ پبی نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں شدید بارش اور ژالہ باری...
    آج عالمی ومقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 3 روزہ وقفے کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 26ڈالر کی کمی سے 3ہزار 331ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں قیمت میں کمی کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 600روپے کی کمی سے 3لاکھ 51ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2ہزار 228روپے گھٹ کر 3لاکھ 1ہزار 354روپے کی سطح پر آگئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 508روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار...
    — فائل فوٹو  پشاور کے علاقے گھڑی حیات خان میں والد کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق مقتول نشے کا عادی تھا، باپ نےتنگ آ کر بیٹے پر فائرنگ کی۔پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کی جانب سے نقل روکنے کے دعوے اور اقدامات ایک بار پھر ناکام ہوگئے،امتحانات کے انیسویں روز بھی اردو کا پرچہ امتحانی وقت کے دوران آوٹ ہو گیا، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل اور پرچہ آوٹ ہونے کی روایت برقراررہی، نقل مافیا بدستور فعال ہے اور امتحانی نظام کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پری انجینئرنگ، پری میڈیکل اور ہوم اکنامکس گروپ کے بارہویں جماعت کے اردو کے پرچے کا مکمل حل شدہ سوالنامہ امتحان کے دوران ہی واٹس ایپ گروپوں میں گردش کرنے لگا۔ صرف سوالنامہ ہی نہیں بلکہ جوابات بھی سوشل میڈیا پر عام دستیاب تھے جس سے بورڈ کی نگرانی پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔امتحانات میں...
    کراچی: شہر میں پانی کا بحران سنگین شکل اختیارکر گیا اور مختلف علاقوں میں 25 دن سے پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے جبکہ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے سخی حسن ہائیڈرنٹ بند کرادیا۔ کراچی میں پانی کا بدترین بحران ہے جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی فراہمی شدید متاثر ہے اور متعدد علاقوں میں 25 دن سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہری مہنگے داموں ٹینکرز خرید کر اپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کورنگی، لانڈھی، گلشن اقبال،جمشید روڈ، لیاقت آباد، ناظم آباد، دستگیر، ایف بی ایر یا کے مختلف بلاکس، بلد یہ ٹاون سمیت دیگر علاقے شامل ہیں جہاں پانی کی شدید قلت ہوگئی...
    گزشتہ 2سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریبا دگنا ہوگیا، آئی ایم ایف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریبا دگنا ہوگیا، عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)حکام کے مطابق پاکستان کا ریونیو 9 اعشاریہ6ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریبا دگنا ہو گیا ہے، پاکستان کا ریونیو 9اعشاریہ6ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔اس حوالے سے وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں...
    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو گزشتہ 2 سالوں میں دوگنا ہوگیا ہے، ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ بجٹ میں کون سے ٹیکس ختم ہونے جا رہے ہیں؟ آئی ایم ایف کے مطابق مذکورہ مدت میں پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلین روپے سے بڑھ کر 18 ٹریلین روپے ہوگیا ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین ملک کے بڑھتے ریونیو کو مصنوعی قرار دیے رہے یں، معاشی ماہرین کا مؤقف ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔معاشی ماہرین...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے گزشتہ 2 سالوں میں پاکستان کا ریونیو تقریباً دگنا ہو گیا ہے۔ آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ریونیو 9.6 ٹریلن روپے سے بڑھ کر18 ٹریلین روپے ہو گیا ہے۔ وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریونیو میں اضافہ ٹیکس وصولیوں، نئے ٹیکس اور مرکزی بینک کی مدد سے ممکن ہوا۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کے مطابق ریونیو میں اضافہ مصنوعی ہے، گزشتہ 2سالوں میں ٹیکس نیٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی، 2 سالوں میں ٹیکس کی شرح میں بہت اضافہ ہوا، تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے پر ٹیکسوں کا بوجھ لاد دیا گیا۔ معاشی ماہرین کے مطابق سیلز...
    غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔ دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ غزہ میں خاتون ڈاکٹر کو دوران ڈیوٹی اپنے 9 بچوں کی لاشیں ملیں غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی...
    کراچی:عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 3لاکھ 54 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا. رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 3لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔ تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا۔ واضح گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3500روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35...
    اسلام آباد میں کالے بادلوں کے باعث دن میں اندھیرا چھا گیا، تیز ہواؤں کے بعد موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد جڑواں شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا۔  ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اسلام آباد کی مختلف شاہراوں پر پانی جمع ہونے لگا، آبپارہ میں پانی متعدد گھروں میں داخل ہوگیا جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم پولیس شہریوں کی مدد کرنے میں مصروف رہی ادھر ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے بتایا کہ راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ عملہ ہیوی...
    ڈراما انڈسٹری کی ساتھی اداکارائیں اور بہترین سہیلیاں ہانیہ عامر اور یشما گل ایک بار پھر سوشل میڈیا بحث کا محور بنی ہوئی ہیں اور اس بار معاملہ کافی سنجیدہ ہوگیا ہے۔ ہانیہ عامر اور یشما گل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا رہی ہیں۔ یشما گل کو انگوٹھی پہناتے یہ کہتے بھی سنا جاسکتا ہے کہ ہانیہ کی میرے ساتھ شادی ہوئی۔ یہ میری ہے۔ جس پر دونوں اداکارائیں خوب ہنستی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک جیولری شاپ کی ہے جہاں دونوں شاپنگ کے لیے آئی تھی۔ ہانیہ عامر اور یشما گل نے اس ویڈیو سے متعلق تاحال چپ سادھی ہوئی ہے لیکن سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ کھڑا...
    کراچی: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد اس کے پاکستانی ساحلوں کو نقصان پہنچانے یا نہ پہنچانے کے حوالے سے پیش گوئی بھی سامنے آ گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ٹروپیکل سائیکلون وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اطلاع کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ نے مزید شدت اختیار کر لی ہے اور یہ سسٹم اب ’’ڈپریشن‘‘میں تبدیل ہو چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق یہ ڈپریشن کراچی سے تقریباً 1058 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور مشرقی سمت میں بڑھنے کے بعد کونکن کے قریب ہندوستانی ساحل کو عبور کرنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ شدت...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں بلندی سے گر کر دو محنت کش زندگی کی بازی ہار گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ 2 نمبر لیبر اسکوائر پیالہ ہوٹل کے قریب بلندی سے گر کر نوجوان ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 23 سالہ مونش کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او سائٹ بی سجاد خان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مونش رنچھوڑ لائن ہندو پاڑے کا رہائشی تھا جو کمپنی میں کام کے دوران دوسری منزل سے گرگیا تھا۔ تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا پریڈی کے علاقے صدر ایم اے جناح روڈ نجی اسپتال کے قریب...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 23 مئی 2025ء ) واپڈا نے مہمند ڈیم کی تعمیر میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے، پراجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز سے قبل دیگراہم اہداف پہلے ہی حاصل کئے جا چکے ہیں ۔ جن میں ریور ڈائی ورشن، اپ اینڈ ڈاؤن سٹریم عارضی ڈیمز، ڈیم فاؤنڈیشن کی کھدائی اور ڈیم کیلئے پہاڑ کے دائیں اور بائیں کناروں کی کھدائی شامل ہیں۔ مہمند ڈیم کی تکمیل2027-28 میں شیڈول ہے۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغازپروفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے مہمند ڈیم پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد...
    رحیم یار خان: نہر عباسیہ کینال میں واہی جمن شاہ کے قریب 150 فٹ چوڑے شگاف نے ہر طرف تباہی مچادی۔ علاقے میں سیلابی صورتحال کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کیلئے مساجد سے اعلانات شروع کر دیئے گئے جبکہ مکینوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ شگاف کے باعث 50 ہزار ایکڑ سے زائد اراضی زیر آب آگئی، تیار فصلیں اور باغات متاثر ہوگئے جبکہ رحیم یار خان اور خانپور کے درمیان کوٹسمبابہ کے مقام پر زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔ نہری پانی شہری علاقوں میں گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا، سڑکوں پر نہری پانی آنے سے شہریوں کا مین شاہراہ سے گزرنا محال ہوگیا۔ آبادی سے لوگوں کے انخلا کیلئے انتظامیہ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ٹیمیں متحریک ہیں۔ محکمہ آبپاشی کے مطابق شگاف...
    تصویر بشکریہ جیو نیوز خضدار حملے میں شدید زخمی ہونے والا حیدر علاج کے دوران شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 5 ہوگئی ہے، شہداء میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے لیے بھارت اپنی پراکسیز استعمال کر رہا ہے۔
    اب جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کا کامیاب اور غیر معمولی اور اسرائیل سے غیر مربوط دورہ مکمل کرچکے ہیں، تو ایک بات اب زیادہ وضاحت سے کہی جاسکتی ہے کہ غیرقانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی موجودہ حکومت، جس کی قیادت نیتن یاہو کررہے ہیں، اب امریکا کی اتحادی نہیں رہی۔ ٹرمپ کے اس دورے میں ایک بات نمایاں طور پر غیر حاضر رہی جس میں اسرائیل کا ذکر، نیتن یاہو سے ملاقات، یا کوئی علامتی خیرسگالی کا پیغام۔ یہ خاموشی محض سفارتی چال نہیں تھی، بلکہ یہ صہیونی ریاست کو ایک اہم پیغام تھا، واشنگٹن اب اس حقیقت کو تسلیم کررہا  ہے کہ نیتن یاہو نہ...
    کلفٹن بلاک 2 ضیا الدین اسپتال کے قریب زیر تعمیر عمارت سے گرکر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 2 ضیاءالدین اسپتال کے قریب واقع ایک زیر تعمیر بلڈنگ کی پندرہویں منزل سے گر کر ایک مزدور جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ بدھ کی شام ساڑھے پانچ بجے کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پرپولیس اور فلاحی ادارے کے رضا کارموقع پرپہنچے اور لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او ریاض نیازی کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ علی اصغر ولد جلال خان کے نام سے ہوئی، جو بلڈنگ کی بالائی منزل سے ریمپ اتاررہا تھاکہ وہ اپنا توازن برقرارنہیں رکھ سکا اور پندرویں منزل...
    ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی گرمی کا توڑ سمجھا جانے والا لیموں شہریوں کی پہنچ سے دور ہوگیا، فی کلو قیمت میں 300 روپے تک اضافہ ہوگیا۔ ملتان کی تپتی دھوپ پارہ ہائی ہوگیا، گرمی سے بچنے کیلئے شہری سکنجبین لمکا اور دیگر مشروبات میں لیموں کا استعمال زیادہ کرتے ہیں تاہم مانگ بڑھنے پر لیموں کی قیمت میں خود ساختہ اضافے نے شہریوں کے ہوش اڑا دئیے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سبزی فروشوں نے لیموں کی قیمت میں خود ساختہ 300 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا، مارکیٹ میں ایک ہفتہ پہلے 500 روپے میں فروخت ہونیوالا لیموں اب 800 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔ دکانداروں نے سرکاری ریٹ بھی نظر انداز...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔ مزیدپڑھیں:کوہ پیماؤں کو جنگل سے گزرتے ہوئے...
    وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2025ء)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں زمانہ امن کی پوزیشن پر واپس آنے پر اتفاق رائے ہوگیا، دونوں ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزر غیر جانبدار مقام پر بات چیت کریں گے،بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور دہشت گردی پر بات ہوگی،آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنانے کا فیصلہ میرا تھا،کوئی بھی فیصلہ کر نے سے پہلے نوازشریف سے بھی مشاورت کرتا ہوں ۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بات چیت میں پاکستان کی طرف سے 4 اہم نکات شامل ہوں گے، بھارت سے کشمیر، پانی، تجارت اور...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے میچز 28 مئی سے یکم جون تک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ اتوار، یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش نے نئے شیڈول پر بھی اعتراض اٹھادیا بنگلادیشی ٹیم 25 مئی کو لاہور پہنچے گی، سیریز سے قبل 26 اور 27 مئی کو ٹیم پریکٹس سیشنز میں حصہ لے گی۔ مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان، بابراعظم،...
    روزینہ علی: محکمہ موسمیات کی 24 مئی تک ملک میں ہیٹ ویو کی پیشگوئی, سندھ میں گرمی کی شدت سب سے زیادہ ہوگی, خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں بھی درجہ حرارت معمول سے زائد ہوگا.گرمی کے باعث شہری پیٹ اور جلد کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے, بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے,جناح اور سول اسپتال میں ڈائریا کے یومیہ 200 مریض لائے جانے لگے اطلاعات کے مطابق کراچی میں انسٹی ٹیوٹ آف اسکن ڈیزیز سمیت دیگر اسپتالوں میں یومیہ 1500سے زائد مریض لائے جارہے ہیں،  پنجاب میں گرمی سے دو طالبات جان کی بازی ہار گئیں. انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل...
    مودی سرکار میں اقلیتوں بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں کا جینا محال ہوگیا ہے۔ کرتارپور راہداری بند کرنے کے ساتھ سکھوں پر مودی سرکار کا سفاکانہ کریک ڈاؤن مزید تیز ہوگیا، 6 سکھوں کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا جاچکا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے سکھوں کو ’پاکستانی ایجنٹ‘ ثابت کرنے کی مذموم کوششیں کی جارہی ہیں۔ مودی حکومت کے بڑھتے ہوئے متصبانہ رویے کے خلاف سکھ برادری نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سکھ رہنما گیانی کلدیپ نے مذہبی آزادی اور شہری حقوق پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور بندش سکھوں کے مذہبی و سیاسی حقوق پر حملہ ہے، مودی حکومت مذہب کو سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔  
    نئی دہلی / لندن: پاکستان سے آپریشن سندور میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی ناکامی کا سامنا ہے۔  عالمی جریدے "ٹیلی گراف" کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بین الاقوامی سطح پر بھارت کی ساکھ بحال کرنے کے لیے جو سفارتی وفد تشکیل دیا، وہ اندرونی اختلافات کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ وفد میں تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کیوں نہیں رکھی گئی۔ کئی سرکردہ سیاسی رہنماؤں نے اس وفد کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا ہے۔  اپوزیشن لیڈر سنجے راوت کا کہنا ہے کہ مودی سرکار سفارتی کمیٹی کو بھی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ رپورٹ...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے والے مسافر اور اے ایس ایف عملے میں جھگڑا ہوگیا، جھگڑا مبینہ طور پر مسافر کے اسٹاف گیٹ استعمال کرنے کی کوشش پر شروع ہوا۔ نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مختلف انڑنیشنل پروازوں کی آمد  و روانگی جاری تھی کہ  انڑنیشنل ڈیپارچر لاونج کے انڑی گیٹ پر  اے ایس ایف کے عملے اور فیملی و بچوں کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافر کے درمیان اچانک تکرار کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا۔ واقعے کی  ویڈیو فٹیج بھی سامنے آگئی، ویڈیو فوٹیج میں اے ایس ایف اہلکار کو اپنے ساتھیوں کی جانب  اشارہ کرتے دیکھا اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ یہ تھپڑ مارے گا، اس کو نہیں چھوڑوں گا۔ ویڈیو...
    انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 13 پیسے بڑھ کر 281 روپے 90 پیسے کا ہوگیا۔ انٹربینک میں گزشتہ روز امریکی کرنسی281 روپے 77 پیسے پر بند ہوئی تھی۔ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 283 روپے 85 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ Post Views: 5
    بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات...
    بنگلہ دیشی شہریوں کو زبرذستی واپس بھیجنے کی پالیسی پر بنگلہ دیش بھارت نیا تنازع پیدا ہوگیا ہے۔ بنگلہ دیش نے انڈیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انڈیا میں پکڑے جانے والے مبینہ غیر قانونی بنگلہ دیشی شہریوں کو ان کے ملک کی سرحد کی جانب زبردستی بھیجا جا رہا ہے۔ یہ دعویٰ بنگلہ دیش کی سرحد کی نگرانی کے لیے وقف بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل جبار احمد کی جانب سے سامنے آیا ہے۔ بارڈر سیکیورٹی کے عہدیدار کے الزام کے بعد اب بنگلہ دیش کے امور داخلہ کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد جہانگیر عالم چودھری بھی ان کی تائید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون اخبار...
    کراچی: ڈاکوؤں سے مقابلے میں  شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں علی الصبح ڈاکوؤں سے مقابلے میں شدید زخمی ہونے والا پولیس اہل کار دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ شاہین فورس کے  اہل کار کانسٹیبل فاروق اور ساتھی کو مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی گولی لگی تھی  جب کہ فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس اہل کار نجی اسپتال  میں زیر علاج تھا، جہاں وہ جام شہادت نوش کرگیا۔ واضح رہے کہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے کنیز فاطمہ سوسائٹی کے قریب پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہل کار شدید زخمی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 سی میں ڈاکوؤں نے دکان پر لوٹ مار کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے شہری کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق دکاندار کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔ کراچی: 5 روز کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر 5 شہری قتلکراچی میں 5 روز کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر 5 شہریوں کو قتل کر دیا۔ اورنگی ٹاؤن میں جوس کی دکان میں فائرنگ کے واقعے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو دکان میں آئے، دکان میں کام کرنے والے نوجوان عابد نے بھاگنے کی کوشش کی۔عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے عابد پر فائرنگ کر دی، جواب میں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے خلائی مرکز سے اتوار کی صبح PSLV-C61 راکٹ کے ذریعے آبزرویشن سیٹلائٹ کو خلا میں بھیجا گیا۔ تاہم لانچ وہیکل پرواز کے تیسرے مرحلے میں تکنیکی خرابی کے باعث مشن مکمل نہیں ہوسکا۔ بھارت کی خلائی ایجنسی ISRO نے تصدیق کی کہ وہ اپنے EOS-09 آبزرویشن سیٹلائٹ کو مطلوبہ مدار میں پہنچانے میں ناکام رہی ۔ اس ناکامی کی وجہPSLV-C61 لانچ وہیکل میں پیش آنے والا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ناکامی کی تفصیلی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی تاکہ مسئلے کی اصل وجہ معلوم کی جا سکے اور آئندہ ایسے نقصان سے بچا جا سکے۔ واضح رہے کہ بھارت 1960 کی دہائی سے...