مختلف حادثات میں معمر شخص سمیت 6افراد زندگی کی بازی ہارگئے
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علا قوں میں حادثات واقعات میں معمر شخص سمیت 6افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 3 افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی مکرانی مسجد مکان نمبر SV_22 گھر میں فائرنگ سے 32سالہ یاسر سینے پر گولی لگنے سے جاںبحق ہوگیا ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس کے مطابق واقعہ خود کشی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔اس طرح بلدیہ اسپارکو روڈ نذد ایدھی قبرستان کے قریب ٹرالر کی زد میں اکر 35 سالہ محمد قاسم ولد محمد یعقوب جابحق ہوگیا ، متوفی کسی سرکاری ادارے سے تعلق رکھتا ہے ۔ پاکستان بازار تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن گلشن بہار نذد قبرستان روڈ پر تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے 60 سالہ شخص جابحق ہوگیا ۔ گلستان جوہر بلاک 2 ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا ، متوفی کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ۔ جبکہ ایئر پورٹ وائر لیس گیٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں اکر 57سالہ فیصل ولد محمد حیات نامی شخص جاں بحق ہوا ۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ بفر زون سے یو پی جاتے ہوئے ناگن پل سے گر کر 65 سالہ شخص جابحق ہوگیا ۔لیاقت آباد بی ون ایریا70 سالہ محمد یاسین کی لاش ملی ، متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب جمشید کواٹر تھانے کی حدود پٹیل پاڑا فاطمہ بائی اسپتال پوسٹ آفس کے پیچھے گولی لگنے سے 40 سالہ چوکیدار جاوید ولد نعمت اللہ زخمی ہوا ۔ مومن آباد تھانے کی حدو اورنگی ٹاون سیکٹر نمبر 4ایف نذد بسمہ اللہ کالونی میں ہوائی فائرنگ سے 16سالہ ارباز ولد گل محمد زخم ہوگیا ۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
راولپنڈی پولیس کا افغان باشندوں کیخلاف آپریشن، 3خواتین سمیت 13افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا
راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔
افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔
افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔