وینزویلا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ‘ 2افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 25th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگیا،جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق وینزویلا کی ریاست تاچیرا میں چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے فوری بعد بعد گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2افراد ہلاک اور 2حیرت انگیز طور پر محفوظ رہے۔ ہولناک حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی،جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سان کرسٹوبل کے پرامیلو ایئر فیلڈ سے اڑان بھرتے ہی پائپر چیئن ماڈل طیارہ فضا میں بلند ہونے کے چند لمحوں بعد جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آ گرا اور زمین سے ٹکراتے ہی شعلوں میں لپٹ گیا۔ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے تاکہ طیارے کے گرنے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔