کراچی:عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں 2 دن کے وقفے کے بعد سونا آج پھر مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 35ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 3ہزار 975ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔

عالمی منڈی کے زیر اثر مقامی سطح پر بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 3ہزار 500روپے کے اضافے سے 4لاکھ 19ہزار 862روپے پر پہنچ گئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 3ہزار روپے بڑھ کر 3لاکھ 59ہزار 963روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 33 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور یہ 4,080 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن ہی بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے۔ نتیجتاً، فی تولہ سونا 3,300 روپے کی کمی کے بعد 430,362 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت میں 2,829 روپے کی کمی دیکھی گئی اور یہ 368,966 روپے کی سطح پر آ گئی۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا اثر مقامی سونے کی قیمتوں پر براہِ راست پڑتا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • سونا 2 دن کے وقفے کے بعد پھر مہنگا، نئی فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟
  • عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا دوبارہ 4 ہزار ڈالر کی سطح عبور کر گیا۔
  • سونے کی قیمت میں بڑی نوعیت کی کمی
  • سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی
  • عالمی منڈی میں گراوٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونا مزید سستا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟
  • تاریخی اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں کمی
  • سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی