ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, October 2025 GMT
پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے اعلان کیا ہے کہ بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے، اور وہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔
ورلڈ کپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ نے کہاکہ مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔ محمد حارث کو کافی مواقع دیے گئے، لیکن وہ ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکے، البتہ وہ کم عمر ہیں اور مزید نکھار کی ضرورت ہے۔
Rawalpindi: White-ball head coach Mike Hesson announced in a press conference that Babar Azam has been included in the T20 squad and will bat at number three.
— Abubakar Bin Tallat (@AbubakarAbbasii) October 26, 2025
سابق کپتان بابر اعظم کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ شاندار انداز میں کم بیک کریں گے۔
مائیک ہیسن کے مطابق عثمان خان اسپنرز کے خلاف بہتر کھیل پیش کرتے ہیں، اسی لیے انہیں ٹی20 سیریز میں موقع دیا گیا ہے۔
انہوں نے ایشیا کپ کے فائنل میں شکست پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑا موقع تھا، جو ضائع کردیا گیا، کئی پہلوؤں میں بہتری کی ضرورت ہے۔
ہیڈ کوچ نے کہاکہ جو کھلاڑی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں، انہیں ملکی کرکٹ پر توجہ دینی چاہیے۔ سفیان مقیم کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے لیے واپس بھیج دیا گیا ہے، جبکہ عثمان طارق کو ایک باصلاحیت اسپن بولر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز اور آئندہ سہ ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ثابت ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ فخر زمان بدستور ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں، تاہم انہیں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں مزید محنت کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کی جھلک دیکھنے کے لیے دیوار پھلانگ کر ڈریسنگ روم پہنچنے والا نوجوان گرفتار، مقدمہ درج
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق کپتان بابر اعظم کو ٹی20 فارمیٹ سے باہر کر دیا گیا تھا، اور وہ ایشیا کپ کے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بابر اعظم بیٹنگ نمبر ٹی20 کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ واپسی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیٹنگ نمبر ٹی20 کرکٹ ٹی20 ورلڈ کپ مائیک ہیسن ہیڈ کوچ واپسی وی نیوز ہیڈ کوچ کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کا تین روزہ دورہ سعودی عرب، ایف آئی آئی 9 کانفرنس میں شرکت
وزیرِاعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر ہو رہا ہے، اور وزیرِاعظم اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جائیں گے جس میں نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سمیت کابینہ کے دیگر سینیئر اراکین بھی شامل ہیں۔
وزیرِاعظم 27 سے 29 اکتوبر تک مستقبل کی سرمایہ کاری کانفرنس “ایف آئی آئی ” میں شرکت کریں گے۔ کانفرنس کا موضوع ’’خوشحالی کی کنجی، ترقی کی نئی سرحدوں کا انکشاف‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں عالمی رہنما، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور ماہرین شریک ہوں گے۔
دورے کے دوران شہباز شریف سعودی قیادت سے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کریں گے، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ علاوہ ازیں، وہ دیگر عالمی رہنماوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے پاکستان کی سرمایہ کاری کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے منصوبے اجاگر کریں گے۔
وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ دورہ اقتصادی سفارت کاری اور بین الاقوامی تعلقات کو فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔