ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
ساہیوال: پنجاب کے ضلع ساہیوال میں عوام سے بھرے بازار میں امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہمشکل انوکھا کھانا بیچنے والا منظر عام پر آگیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کھانا بیچنے والا سلیم بگا نامی شخص ڈونلڈ ٹرمپ سے غیر معمولی مشابہت رکھتا ہے، اور دوسروں کے مقابلے میں زیادہ توجہ حاصل کرکے پیسے کماتا ہے۔
شہری محمد یاسین کا کہنا ہے کہ ہمیں لگتا ہے جیسے ٹرمپ یہاں کھیربیچنے آئے ہیں، مقامی رہائشی سلیم بگا سے میٹھا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں، جو گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے گانا بھی گاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاہکوں کو متوجہ کرنے کے لیے جب سلیم بگا اپنے ٹھیلے پر مختلف گانے گاتا ہے تو ہم اس کے پاس کھچے چلے آتے ہیں۔
سلیم بگا رنگین لکڑی کے ٹھیلے کو سڑک کے ساتھ دھکیلتے ہوئے دودھ کی کھیر فروخت کرتا ہے، اس نے سردی سے بچائو کے لیے شلوار قمیض کے ساتھ سیاہ جیکٹ پہنی ہوتی ہے۔
بگا کو دیکھتے ہی ایک ہجوم اکٹھا ہوتا ہے، وہ مخصوص سنہرے بالوں والی رنگت سے کھیلتا ہے، اور ایک پنجابی گانے کے بول گاتا ہے کہ ”اب تم میرے پاس آؤ میری محبت، دیر نہ کرو، میری آنکھیں انتظار کرتے تھک گئی ہیں۔“
مقامی رہائشی عمران اشرف نے بگا کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے کہا کہ ’’اس کی کھیر واقعی مزیدار ہوتی ہے، ہم اس سے بات کرتے اور سیلفیاں لیتے ہیں، ہم اپنے دوستوں کو بتاتے ہیں کہ ہم نے ٹرمپ کے ساتھ تصاویر لی ہیں۔
کھیر فروش سلیم بگا پوری مارکیٹ اور ساہیوال ضلع میں اپنے آبائی محلے میں بھی لوگوں کی توجہ اور موبائل کیمروں سے بے نیاز ہے۔
سلیم بگا کا کہنا ہے کہ میرا چہرہ ڈونلڈ ٹرمپ سے ملتا جلتا ہے، لوگ میرے ساتھ سیلفی لیتے ہیں، مجھے یہ سب بہت اچھا لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اب امریکا کے صدارتی الیکشن جیت چکے ہیں، میں ان کو دعوت دیتا ہوں کہ اب یہاں آئیں اور میری کھیر کھائیں، آپ کو بہت مزہ آئے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ سلیم بگا کے ساتھ
پڑھیں:
حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں، نائجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا اور میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا، جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کا شکار رہے، مگر اب ایسا نہیں ہے، ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔ برطانوی شاہی خاندان سے شہزادہ اینڈیو کی شاہی نوازشات سے بے دخلی کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "شہزادہ اینڈریو، جیفری ایپسٹین اسکینڈل افسوسناک ہے اور شاہی خاندان کے ساتھ جو کچھ ہوا، وہ برا ہوا۔"