مذاکرات ناکامی پر پی ٹی آئی اگلی حکمت عملی لائے گی، فیصل چوہدری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ مذاکرات ناکام ہوئے تو پی ٹی آئی کی اگلی حکمت عملی وقت آنے پر سامنے لائی جائے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل چوہدری نے ججز کے حوالے سے پی ٹی آئی کے خدشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی یہی کہا ہے کہ عدالتوں کو اپنے لوگوں سے بھرا جارہا ہے۔
بانی چیئرمین کے وکیل نے مزید کہا کہ ججز کے لیے جو نام تجویز کیے گئے ہیں پی ٹی آئی کو ان پر شدید تحفظات ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
سندھ: سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن معطل
— فائل فوٹوسندھ ہائی کورٹ میں سائٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف سماعت ہوئی۔
عدالت نے سندھ حکومت کو عبوری اہل افسر کو قائم مقام ایم ڈی کی تقرری کی اجازت دیتے ہوئے ایم ڈی کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا۔
عدالت نے آئندہ سماعت پر سندھ حکومت سے تقرری کی وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ سائٹ لمیٹڈ کے ایم ڈی کی دوبارہ تقرری کی وضاحت کے لیے سندھ حکومت کے سینیر افسر پیش ہو۔
کراچی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے سرپرست زبیر...
سماعت کے دوران وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ گریڈ 19 کے افسر سید عارف احمد زیدی کو بطور ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ تعینات کیا گیا ہے۔
درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازم کو ایم ڈی کے عہدے پر تعینات کیا جاسکتا ہے۔ عارف زیدی کا سرکاری ملازمت کا ریکارڈ اچھا نہیں ہے، انہیں ملازمت سے برخاست کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ عدالت نے پہلے بھی عارف زیدی کی بطور ایم ڈی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کیا تھا۔
عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 مئی تک جواب طلب کرلیا ہے۔