ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) امن و امان کی صورت حال بہتر نہ ہو سکی، رہزنی اور چوری کے 4 واقعات رونما، ٹنڈوآدم سٹی تھانے کی حدود ریلوے گراؤنڈ کے علاقے میں نامعلوم مسلح ڈکیت اسلحے کے زور پر راشد ملک سے قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، جبکہ چاکی پاڑہ پرانے حرا اسپتال والی گلی سے کپڑے کے تاجر ابرار غوری کے گھر کے باہر کھڑی نئی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے، اسی علاقے میں قائم نجی اسپتال کی پانی کی موٹر کی تاریں کاٹ کر نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے، اقبال روڈ پر فرقان مسجد کے قریب واقع عزیر خان کی ائر اکیڈمی کے تالے توڑ کر 5 قیمتی لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے، واقعے کی این سی تھانے میں درج کروا دی گئی ہے، شہر میں بڑھتی چوری اور رہزنی کی وارداتوں اور منشیات و گٹکے کی فراوانی پر سیاسی و سماجی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں مختلف علاقوں میں منشیات، جوا، آکڑا، پرچی کھلے عام چل رہی ہے، پولیس انتظامیہ ان کے خلاف کارروائی کرنے سے گریزاں ہے جس کی وجہ سے نوجوان نسل منشیات کی لت میں مبتلا ہو کر بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے حکام سے چوروں، ڈکیتوں، منشیات فروشوں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے اور کرانے والے پاکستان کے اصل دشمن ہیں۔

(جاری ہے)

عظمی بخاری نے کہا کہ نو مئی کی ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے دو سال بعد آنا شروع ہوئے ہیں، نو مئی کی ناکام بغاوت جنہوں نے کی اور کرائی اس کی تمام فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، نو مئی کی پلاننگ کس نے کی،کہاں کی اور اس میں کون کون شامل تھا یہ بھی تفصیلات سامنے آچکی ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ شہدا ء کے مجسمے جلانے والے کسی بھی رحم کے مستحق نہیں ہیں، فوجی تنصیبات پر حملے مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے، اس میں اب کسی کو کوئی شک و شبہ یا ابہام نہیں رہ گیا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ڈائریکشن پر تمام ٹرائل کورٹ چار ماہ میں نو مئی کے مقدمات کے فیصلے سنانے کی پابند ہیں، نو مئی کا ماسٹر مائنڈ اور اس کا کوچ احتساب سے بچ نہیں سکتے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان:موٹر وے پر بس حادثہ ،ایک مسافر جاں بحق اور 4 شدید زخمی
  • اٹلی میں چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر گیا، پائلٹ اور خاتون ساتھی ہلاک، متعدد گاڑیاں جل گئیں
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، چار زخمی
  • اسلام آباد: کار سمیت بہنے والے باپ بیٹی کو دوسرے روز بھی تلاش نہ کیا جاسکا
  • فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
  • عظمی بخاری نے 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کر دی
  • لاہور میں6ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھیننے کی وارداتیں
  • بھارتی فوج کشمیریوں کا نشے کا عادی بنا رہی ہے!
  • پنجاب میں منشیات کا بھی بہت جلد خاتمہ ہوگا، مریم نواز