لاس اینجلس، آگ قابو میں نہ آسکی، ایک اور علاقے میں آتشزدگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
LOS ANGELES:
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں 7 جنوری کو لگنے والی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔ ساتھ ہی کیلیفورنیا میں ایک اور آگ بھڑک اٹھی ہے۔
لاس اینجلس سے ایک سو کلومیٹر دور ونچورا کاؤنٹی میں جھاڑیوں میں لگی آگ پھیل گئی۔ آگ سے چند گھنٹوں میں 5 ایکڑ کا رقبہ جل گیا۔
75 فائرفائٹرز آگ پرقابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جنھیں ہیلی کاپٹر کی مدد بھی حاصل ہے۔
کانٹی حکام کے مطابق تیز ہوا کے باعث آگ تیزرفتاری سے پھیل رہی ہے,ونچورا کانٹی لاس اینجلس سے 109 کلومیٹر دور ہے۔
ادھر لاس اینجلس میں سات جنوری کو بھڑک نیوالی آگ قابو میں نہ آسکی، تین مقامات پراب بھی شعلے بھڑک رہے ہیں۔ ایک لاکھ افراد گھر بار چھوڑکرچلے گئے، 87 ہزارکو انخلا کی وارننگ دی گئی ہے۔
پیرس سے زیادہ رقبہ جل کر راکھ ہو چکا۔ ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ۔ لوٹ مارکرنے والے درجنوں گرفتار ملزمان کیخلاف چارجزکا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
امریکی میڈیا کیمطابق پیلیسیڈس میں صرف 13 فیصد اور ایٹن میں 27 فیصد آگ قابو آئی ہے۔
دریں اثنا ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہالی ووڈ کی95 سالہ اداکارہ ڈیلیس لاس اینجلس آتشزدگی شعلوں کی نذر ہوگئیں۔95 سالہ اداکارہ کی باقیات شمال مشرقی لاس اینجلس کے علاقے الٹاڈینا میں ان کے گھر سے برآمد ہوئیں۔
لاس اینجلس میں آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب آتشزدگی سے نقصانات پر انشورنس کمپنیوں کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوگیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: ملک بھر میں چینی کے بحران اور قیمتیں آسمان تک پہنچنے کے بعد اس کی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کئی ماہ سے جاری چینی کے بحران اور اس کی قیمت 200 روپے فی کلو سے زائد پہنچنے کے بعد غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی تھیں۔ روزمرہ استعمال ہونے والی چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافے کے بعد یہ غریب تو کیا متوسط طبقے کی قوت خرید سے باہر ہوتی جا رہی تھی۔۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کو لگام ڈالنے کے لیے چینی کے نئے نرخ مقرر کرتے ہوئے اس کی خوردہ قیمت 177 روپے اور ایکس مل پرائس 169 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
یاد رہے کہ حکومت نے دو ماہ قبل 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ اس حوالے سے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے کئی بار ٹینڈر بھی جاری کیے۔ تاہم اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔