City 42:
2025-04-26@03:20:56 GMT

اٹک میں اربوں روپے  سونے کے ذخائر کی دریافت

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

محمد عمران: اٹک میں دریائے سندھ کی 32 کلومیٹر طویل پٹی میں 28 لاکھ تولے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن کی مالیت 8 سو ارب روپے بتائی گئی ہے۔

ضلعی تحصیلوں میں گیس اور آئل کے ذخائر کے علاوہ جیولوجیکل سروے رپورٹ کے مطابق اٹک میں سونے کے ذخائر کا انکشاف ہوا ہے۔

سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد کے مطابق یہ سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی سستی کے باعث ایک مخصوص مافیا دریائے سندھ کے کنارے مشینوں سے سونا نکالنے میں مصروف ہے۔

شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان

اُن کا کہنا تھا کہ مقامی پولیس اور انتظامیہ کی غفلت پر سوالات اٹھتے ہیں کیونکہ علاقے میں پولیس چوکی ہونے کے باوجود مشینوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔

 حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان ذخائر کو لیز پر دے کر شفاف بولی کے ذریعے حاصل شدہ رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے اور ضلع کی ترقی پر خرچ کی جائے تاکہ ضلع کے غریب عوام کا معیار زندگی بلند کیا جا سکے.


 
 
 
 
 

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-منگل 14 جنوری، 2024

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کے ذخائر

پڑھیں:

سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی

کراچی(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 7 سو روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر ہوگئی۔واضح رہےگزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار 755 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
مزیدپڑھیں:انسٹا گرام نے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں صارفین کو اچھی خبر سنا دی

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں ہوش ربا اضافے کے بعدسونا سستا ہو گیا
  • سونے کی قیمتوں میں پھر یکدم ہزاروں روپے کی کمی
  • عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
  • پاکستان کی ایک اور کامیابی; 2 غیر ملکی بینکوں سے 1ارب ڈالر کے اہم مالیاتی سمجھوتے طے پاگئے
  • افسران کی گاڑیوں اور رہائش گاہوں سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا
  • کوئٹہ میں روٹی 10 روپے سستی، قیمت 30 روپے مقرر
  • ملازمین کو کم سے کم اجرت 37 ہزار نہ دینے والوں کی گرفتاریاں
  • سونا فی تولہ11 ہزار 7 سو روپے سستا ۔۔۔قیمت کہاں تک جاپہنچی،کنواروں کے لیے خوشی کی خبرآگئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان