چین امریکی کمپنیوں کو غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے جوابدہ ٹھہرائے گا، چینی وزارت تجارت
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
بیجنگ:چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست میں اقدامات کے بارے میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔بدھ کے روز اس موقع پر چین کی جانب سے سات امریکی اداروں کو “ناقابل اعتماد اداروں کی اپنی فہرست” میں شامل کرنے کے حوالےسے بھی ایک سوال کیا گیا ۔چینی ترجمان نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ حال ہی میں، امریکہ نے چین کے تائیوان کے علاقے کو ہتھیار فروخت کیے ہیں جو ایک چین کے اصول اور تین چین-امریکہ مشترکہ اعلامیے اور بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور امریکہ کا یہ عمل آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ چین کی شدید مخالفت کے باوجود، سات امریکی کمپنیوں بشمول انٹر کوسٹل الیکٹرانکس نے تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت میں حصہ لیا اور نام نہاد فوجی اور تکنیکی تعاون کیا جس سے چین کے اقتدار اعلیٰ ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ چین “عوامی جمہوریہ چین کے غیر ملکی تجارت کے قانون، قومی سلامتی کے قانون، غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون سمیت دیگر قوانین اور ناقابل اعتماداداروں کی فہرست کے ضوابط سمیت دیگر متعلقہ ضوابط کے مطابق ان اداروں کی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے انہیں جوابدہ ٹھہرائے گا۔ترجمان نے کہا کہ چین ہمیشہ ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست کے معاملے میں احتیاط سے کام لیتا ہے اسی لئے چین نے قومی سلامتی کے خطرے کے ضمن میں اس قانو ن کے تحت آج تک بہت کم اداروں کے خلاف کارروائی کی ہے، لہذا ایماندار اور قانون کی پاسداری کرنے والے غیر ملکی اداروں کو اس حوالے سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت ہمیشہ کی طرح دنیا بھر کی کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری اور کاروبار کا خیرمقدم کرتی ہے اور قوانین اور ضوابط کی پابندی کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاری والے اداروں کے چین میں کام کرنے کے لیے ایک مستحکم، منصفانہ اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: غیر ملکی کہا کہ چین کے کے لیے
پڑھیں:
چین پر عائد ٹیرف میں کمی چینی قیادت پر منحصر ہوگی، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین پر منحصر ہے کہ ٹیرف کتنی جلدی نیچے آسکتے ہیں، اگلے دو تین ہفتوں میں چین کے لیے ٹیرف طے کریں گے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف میں کمی کا انحصار چینی قیادت کے عمل پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے ساتھ ہم نےڈیل کرلی ہے، روسی صدر پیوٹن کے ساتھ جلد ملاقات ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا سے کاریں نہیں چاہتے، کینیڈین کاروں پر عائد ٹیرف میں اضافہ ہو سکتا ہے، کینیڈا کے ساتھ ڈیل پر کام کر رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ٹیرف میں کمی کرے گا۔
Post Views: 1